نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، سردا ر آصف نکئی ودیگر کیخلاف انکوائری ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی الزام ،جسٹس ریٹائرڈ زاہدکے علوی اور دیگرکیخلاف دوبارہ انوسٹی گیشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور با اثر افراد کو غیر قانونی طریقے سے اراضی کی الاٹمنٹ پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورکراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف دوبارہ انکوائری کا فیصلہ

ہفتہ 20 فروری 2016 08:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے دھوکہ دہی سے اراضی کی الاٹمنٹ ، قدرتی گیس کے کوٹے کی غیرقانونی طریقے سے تقسیم،اور منی لانڈرنگ کے مبینہ الزامات پرسابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے،اراضی سیکنڈل میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی سرادا ر آصف نکئی ودیگر کے خلاف انکوائری ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام میں جسٹس ریٹائرڈ زاہدکے علوی اور دیگرکے خلاف دوبارہ انوسٹی گیشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور با اثر افراد کو غیر قانونی طریقے سے اراضی کی الاٹمنٹ پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورکراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کیا ہے قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کورارٹر میں ہو ا،اجلاس میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاملزمان پر دھوکہ دہی سے اراضی کی الاٹمنٹ ، قدرتی گیس کے کوٹے کی غیرقانونی طریقے سے تقسیم،اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا،ایگزیکٹو بورڈ نے آسٹریلوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی شکایت پرالعباس انٹرنیشنل ایجوکیشنل کنسلٹنٹس کے نذیر عباس اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ملزمان نے طالب علموں سے فراڈکیا اور دھوکہ دہی سے 106طالب علموں سے آسٹریلوی ویزا کی پراسیسنگ کیلئے 760ملین روپے لوٹے،اجلاس میں این ایچ اے کے اشفاق جمانی،میسرز سراج پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا،ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور میسرز سراج پرائیویٹ لمیٹڈکو غیر قانونی طریقے سے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو 92,831,207ملین روپے کا نقصان ہوا،ایگزیکٹو بورڈ نے رکن صوبائی اسمبلی سرادا ر آصف نکئی ،سابق صدرالمدینہ گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی پتوکی قصور،خان ارشد خان ،مارکیٹنگ منیجرڈاکٹر محمد الیاس قمر،طالب حسین طالب ودیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی،ملزمان نے پلاٹوں اور ترقیاتی کاموں کیلئے وصول کی گئی رقم میں خرد برد کی سوسائٹی میں ترقیاتی کام نہیں کرائے،اور اراضی خریداروں کے نام منتقل نہیں کی،اجلاس میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین سابق منیجنگ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈعظیم اقبال صدیقی،سابق منیجنگ ڈائریکٹرایس ایس ڈی سی ایل زوہیر احمد صدیقی ، سابق منیجنگ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈشعیب وارثی،سابق منیجنگ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈخالد رحمن ا ور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا،ملزمان پر 2011اور بعد میں جامشورو جائنٹ وینچرز لمیٹڈ کو غیرقانونی طریقہ سے فائدہ پہنچا کرسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈاور اوجی دی سی ایل کے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے،سابق وزیر اور دیگر نے مختلف گیس فیلڈز سے اربوں روپے کی گیس مذکورہ کمپنی کو غیر قانونی طریقے سے فراہم کی،جس سے قومی خزانے کو 10ارب روپے کا نقصان ہوا،،ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریوینیو کراچی ڈاکٹر رسول بخش سولنگی،سابق تاپی دار گلشن اقبال ٹاؤن کراچی عبدالعزیزقاضی ،عبدالمجیداور جسٹس ریٹائرڈ زاہدکے علوی کے خلاف دوبارہ انوسٹی گیشن کی منظوری دی ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو 1.26ارب روپے کا نقصان ہوا،اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف دوبارہ انکوائری کی منظوری دی گئی،ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور با اثر افراد کو غیر قانونی طریقے سے اراضی کی الاٹمنٹ اور منتقلی کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا،ایگزیکٹو بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈائیوو پاکستان جے ایچ کم کے خلاف کیس کی سول نوعیت اور نیب آرڈیننس کے دائرہ کار میں نہ آنے کے پیش نظر شکایت کی جانچ پڑتال بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :