سرکاری اسکولوں میں غیر معیاری تعلیم اور تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، نواز ،ملک میں تعلیمی سہولیات کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں،ہم ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں مصروف ہیں، آئندہ دو سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،ملک کے حالات قدرے بہتر اور دہشت گردی بہت کم ہو چکی ہے،وزیراعظم کا آذان خان شہید اسکول میں مونٹسیری کلاسز کی افتتا حی تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 فروری 2016 08:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ سرکاری اسکولوں میں غیر معیاری تعلیم اور تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور پڑھائی کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ہم ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں مصروف ہیں ، آئندہ دو سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزاسلام آباد کے ایف ایٹ تھری ایریا میں آذان خان شہید اسکول میں مونٹسیری کلاسز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے سکول کے بچوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ، سکول کے بچوں نے وزیر اعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ، وزیر اعظم نے تقریب کے دوران سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا بعدازا ں تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیراعظم نے کہا کہ بچے ہی اس ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہیں اور ان ہی میں سے کسی نے ملک کا وزیراعظم بننا ہے اور اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تو ملک کو دہشت گردی کا سامنا تھا، ہم نے آپریشن شروع کیا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آج ملک کے حالات قدرے بہتر ہو چکے ہیں اور دہشت گردی بہت کم ہو چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے ہر طرف اندھیرا تھا اور 20، 20 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب لوڈ شیڈنگ بہت کم ہو چکی ہے اور آئندہ دو سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے،ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیا ہے۔

سرکاری اسکول کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بچوں سے سوال بھی پوچھے اور ان سے اسکول میں تعلیم کے معیار اور صفائی ستھرائی سے متعلق بھی پوچھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی،اسکے علاوہ جو باقی 22اسکولوں میں کام کیا گیا ان کا بھی میعار دیکھا جائے ،وزیر مملکت برائے کیڈ اور مئیر ہر روز اسکولوں کا دورہ کرکے تعمیر کو چیک کریں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جو کہ وزیر مملکت برائے کیڈ کو لینے چاہیے،بچوں کو سپورٹس کا سامان بھی مہیا کیا گیا ہے ،قابل بچوں کو فری سپورٹس کٹ جس گیم میں دلچسپی ہو وہ مہیا کیا ئے،وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اس بچے کو وہ کٹ مہیا کریں۔دہشتگردی کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی انتہائی کم ہو گئی ہے،ہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ تھا اس کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیاجس کے بعد عوام زیادہ محفوظ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :