وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ ، نیب کے نئے مسودہ قانون پر اعتماد میں لیا،آزاد کشمیر تمام فیصلے کثرت رائے سے کریگا،17 فیصد ارکان حکومت اور30 فیصد اپوزیشن نامزدگی کرے گی ،اسحاق ڈار

ہفتہ 20 فروری 2016 08:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے نیب کے لیے نئے مسودہ قانون پر اپوزیشن سے اتفاق رائے کے لیے رابطے شروع کر دیئے،نیب ریفرنسز کی منظوری آزاد کمیشن دے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نیب کے نئے مسودہ قانون کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطے شروع کر دیئے ،اسی سلسلے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بھی رابطہ کیا ہے جس میں نیب ریفرنسز کی منظوری آزاد کمیشن سے لینے سے متعلق بات جیت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیب کے نئے قانون کا بل منظوری کیلئے وزیراعظم کوبھجوا دیا گیاتاہم نیب ریفرنسز کی منظوری آزاد کمیشن دے گا، آزاد کمیشن میں 17 فیصد ارکان حکومت اور 30 فیصد اپوزیشن نامزد کرے گی،جبکہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کو بھی آزاد کمیشن کو مسترد کرنے کا اختیار ہو گا ،رپورٹ کے مطابق نئے قانون صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، نئے قانون کا بل 147 صفحات پر مشتمل ہے، آزاد کمیشن تمام فیصلے کثرت رائے کی بنیاد پر کرے گا، نیب کے نئے قانون کا بل منظوری کیلئے وزیراعظم کوبھجوا دیا گیا ہے،وزیر خزانہ نے اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حالیہ دنوں میں پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کے امور پر بھی زیر بحث آئے