وزیراعظم نواز شریف جوہری سکیورٹی سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے 30 مارچ کو امریکہ جائینگے، پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کا بھی امکان، ابھی تک دونوں وزراء اعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں پائی،دفتر خارجہ

ہفتہ 20 فروری 2016 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف واشنگٹن میں جوہری سکیورٹی سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے 30 مارچ کو امریکہ جائینگے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں پائی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف تیس مارچ کو واشنگٹن میں روزہ نیوکلیئر سکیورٹی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہونگے۔وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر جائینگے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں عالمی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء اعظم کے درمیان کوئی ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہو ا ہے اگر ملاقات کا پروگرام طے پا یا ،یا متوقع ہوگی تو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا