بھارت، ہریانہ میں جٹ برادری کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پورا نہ کرنے کیخلاف احتجاج جاری ،ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ،فوج کے 12بٹالین جگہ جگہ تعینات ، فوج کو مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اتوار 21 فروری 2016 11:01

ہریانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پورا نہ کرنے کے حوالے سے ریاست میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ، مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ، فوج کے 12بٹالین جگہ جگہ تعینات ، فوج کو مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کے مطالبہ پورا نہ کرنے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے ہریانہ سے نئی دہلی تک پہنچ گئے ہیں ہریانہ کے 9 اضلاع کے حالات قابو میں رکھنے کیلئے جگہ جگہ فوج تعینات کردی گئی ہے جٹ برادری نے احتجاج کے دوران پولیس ، ریلوے سٹیشن پر کھڑی ٹرینیں ، پٹرول پمپ ، سکولز ، گاڑیاں ، ٹوٹل پلازوں کو جلا دیا ہے نشنل ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند متعدد اے ٹی ایم بھی بلاک کئے گئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جٹ برادری کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے حصول میں ناانصافی کی جاتی ہے ملازمتوں میں پورا کوٹہ دینے تک احتجاج جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :