نیب میچور ادارہ ہے اصلاحات کی ضرورت ہے ،پرویز مشرف ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اس کے بغیر مسائل کم نہیں ہو سکتے ،سابق صدر

اتوار 21 فروری 2016 11:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیب کو ختم نہ کیا جائے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ نیب ایک میچور ادارہ ہے اس کو چلنے دیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب کو وجود میں آئے ابھی پندرہ سال گزرے ہیں گزشتہ پندرہ سالوں میں نیب کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب ایک میچور ادارہ ہے اور اداروں کو میچور ہونے میں وقت لگتا ہے نیب کو چلنے دیا جائے اس میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے نئے ادارے نہ بنائے جائیں بلکہ جو ہیں ان میں اصلاحات کرکے بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرنا چاہیے تاکہ بدعنوان لوگوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرسکے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپشن ختم کئے بغیر پاکستان میں مسائل کم نہیں ہوسکتے

متعلقہ عنوان :