مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز دو روز سے پامپور میں حملہ آوروں پر قابو نہ پاسکی ، لڑائی میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک،10زخمی ہوگئے ،فورسز کا ایک حملہ آور کو ہلاک کرنیکا دعوی

پیر 22 فروری 2016 10:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور میں حملہ آوروں اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری لڑائی دوسرے روز میں داخل ہوگئی،جس میں اب تک چھ بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ10زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور میں 6کے قریب مسلح افراد نے بھارتی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کرکے3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

حملہ آوروں کے علاقے میں ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرکے درجنوں اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا دیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور پولیس اور حملہ آوروں کے دوران لڑائی جاری ہے اور آپریشن کے دوران اب تک6سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک حملہ آور کو بھی مار دیاگیاہے۔آخری اطلاعات تک آپریشن جاری ہے