وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی وزارت حج حکام سے ملاقات ،سعودی حکومت نے امسال بھی پاکستانی حج کوٹے میں کوئی اضافہ نہیں کیا ، اس سال بھی 1لاکھ 43ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرنے جائیں گے

پیر 22 فروری 2016 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) سعودی حکومت نے امسال بھی پاکستان کے حج کوٹے میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی 1لاکھ 43ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے زریعے سعودی عرب جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی وزارت حج کے حکام سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین آنے والے حج میں پاکستانی عازمین کی تعداد اور دیگر سہولیات کے بارے میں باقاعدہ معاہدہ طے پایا گیا جس کے تحت اس سال بھی پاکستان سے1لاکھ 43ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جائیں گے جس میں 50فیصد حجاج سرکاری سکیم کے تحت جبکہ 50فیصد پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کے زریعے حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :