پاک افغان سرحد کے اطراف مشترکہ فوجی آپریشن ہونا چاہئے، افغا ن سفیر، افغانستان‘ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں ہر گز ملوث نہیں کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال ہو نے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، ڈاکٹر حضر عمر زاخیلوال

پیر 22 فروری 2016 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر ڈاکٹر حضر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ داعش افغانستان میں جگہ بنانے میں ناکام ہو چکی۔ پاک افغان سرحد کے اطراف مشترکہ فوجی آپریشن ہونا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں افغانی سفیر کا کہنا ہے کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان ا یک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے باعث عدم استحکام کی فضا قائم رہی۔

لیکن دونوں اطراف سے حالیہ اعتماد سازی کے اقدامات جن میں خصوصاً اشرف غنی‘ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف نے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بحالی اور تعمیر نو کے پر امن شرط اول ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے تباہ ہو رہے ہیں سکولوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ پاکستان چین اور افغانستان کی معاشی ترقی اور تجارتی روابط میں پر امن افغانستان کا کردار اہم ہے ناصرف ان چار ممالک بلکہ وسط ایشیائی راستوں کو بھی ایسے رابطوں سے معاشی مفاد حاصل ہو گا۔

جس کی وجہ سے پورے خطے میں خوشحالی کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان‘ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں ہر گز ملوث نہیں ہے۔ افغانستان کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :