افغان امن اجلاس میں طالبان کے تمام گروپوں کو شرکت کی دعوت ،افغانستان میں پائیدار امن اور مفاہمتی عمل سے متعلق 4ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس،آئندہ اجلاس مارچ میں اسلام آباد میں ہوگا،دفتر خارجہ،خطرہ بننے والے شدت پسند گروپوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرینگے،افغان وزیرخارجہ،افغان صدر نے طالبان سمیت دیگر گروپوں کو امن مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی ، مذاکرات میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے،رابطہ گروپ کے اجلاس میں اظہار خیال

بدھ 24 فروری 2016 10:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)افغانستان میں پائیدار امن اور مفاہمتی عمل سے متعلق 4ملکی رابطہ گروپ نے افغان امن اجلاس میں طالبان کے تمام گروپوں کو باضابطہ طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی۔4ملکی رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس مارچ کے اوائل میں اسلام آباد میں ہوگا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلق4ملکی سہ فریقی رابطہ گروپ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس میں چین،امریکہ،پاکستان افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی نے شرکت کی،پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی۔

دفتر خارجہ کے رپورٹ میں کہا گیا کہ کابل میں4ملکی اجلاس نے گزشتہ فیصلوں کے پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی کے بیان کو سراہا،اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ ورکنگ کی تشکیل کی تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا،ورکنگ گروپ پرتشدد کارروائیوں میں علماء سے فتوی بھی حاصل کرے گا۔اجلاس میں شریک شرکاء نے مفاہمتی عمل بڑھانے کی تمام کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاادھرافغانستان کے وزیر خارجہ صلح الدین ربانی نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے خطرہ بننے والے شدت پسند گروپوں کیخلاف بھرپور کارروائی کرینگے افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سمیت دیگر گروپوں کو امن مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی ہے مذاکرات میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کیلئے رابطہ گروپ کے اجلاس میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم سب افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کررہے ہیں افغان طالبان کے تمام دھڑوں کی امن عمل میں شمولیت کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سمیت دیگر گروپوں کو امن مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دی ہے امن مذاکرات میں شامل ہونے والے طالبان رہنماؤں کو خوش آمدید کہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان کیلئے خطرہ بننے والوں نے تمام شدت پسند گروپوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے