اسلام آباد، پولیس نے گلی میں ٹی وی لگا کر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے والے 8 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 فروری 2016 10:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے والے 8 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں گلی میں ٹی وی لگا کر پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے والے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کی کاروائی کے خلاف نوجوانوں کے والدین پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہو کر شدید احتجاج کیا والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھ رہے تھے اس میں کونسا جرم ہے انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں ناکام ہے اس لئے بے گناہ لوگوں کو تنگ کرنے کے لئے پکڑ لیتی ہے ۔