پاکستان سپرلیگ آئندہ پاکستان میں ہو گی،عابدشیرعلی

بدھ 24 فروری 2016 10:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہاہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان چاروں اطراف سے ترقی کررہاہے ،پاکستان سپرلیگ آئندہ پاکستان میں ہو گی ،2004ء میں راولپنڈی میں چوہدری نثارکی قیادت میں آرمی سے کرکٹ میچ ہارگئے تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہاکہ کرکٹ کاشوق ہے ہم نے 2004ء میں چوہدری نثارعلی خان کی کپتانی میں ٹیم بنائی تھی جس میں اعتزازاحسن اوردیگرسیاسی رہنمابھی شریک تھے ،ہم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک فوج کی ٹیم سے میچ کھیلااورمیچ ہارگئے ،ہمارے ہارنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم نے 34کیچزچھوڑدیئے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کے سفرپرگامزن ہے ،ہماری معیشت بہترہورہی ہے ،اورملک چاروں اطراف سے ترقی کررہاہے ،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں امن بحال ہواورامیدہے کہ اگلاپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا