سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر

جمعرات 25 فروری 2016 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا لگانے کیلئے سمری بھجوادی ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر نے بھی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے اقبال ظفر جھگڑا اس وقت سینیٹر ہیں انہیں سردار مہتاب خان کی جگہ گورنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے سردار مہتاب خان نے رواں ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا

متعلقہ عنوان :