بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان،کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں،دھاندلی روکنا چیلنج ہے،مسلم لیگ (ن) کا کپتان کھیل کے دوران ایمپائر کو ساتھ ملا لیتا ہے، نواز شریف کی سٹیل مل فائدے میں پاکستان اسٹیل مل بند پڑی ہے یہ اداروں کو تباہ کرنے کیلئے ان میں کرپشن کرتے ہیں بعد میں نجکاری کردیتے ہیں،کشمیر کی عوام کے مسائل بلدیاتی سطح پر حل ہوں گے،کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کو 144 ارب دیئے، زراعت کی تحقیق پر جتنا بھی پیسہ خرچ کیا جائے وہ کم ہے، پاکستان گلوبل وارمنگ کے دس ملکوں میں شامل ہے‘ کسانوں کی مدد کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب،آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
جمعرات 25 فروری 2016 09:22
کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے۔ کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی روکنا ایک چیلنج ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کا کپتان کھیل کے دوران ایمپائر کو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے۔ جب تک ملک میں بلدیاتی انتخابات صحیح نہیں ہوتے تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کرنا ن لیگ کی عادت ہے دھاندلی ان کے خون میں شامل ہے یہ اپنے بچوں کو بھی دھاندلی کرنے کا درس دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران چوری کا پیسہ ملک سے باہر لے کر جارہے ہیں۔(جاری ہے)
جو پیسہ عوام پر لگانا ہے وہ سیاستدانوں کی جیبوں میں جائے تو کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے کبھی کرپشن تو نہیں چھوڑ سکتے ہیں جب تک اس ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی تب تک اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے بیون ملک رہنے والے کشمیری کرپشن کی وجہ سے ملک میں واپس نہیں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب میں بارہ کیسز ہیں ان کو ڈر ہے کہ اگر ان کی حکومت ختم ہوگئی تو وہ سیدھا جیل میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی چھ چھ بار باریاں آئی ہیں لیکن انہوں نے اس ملک میں آکر اپنی جائیدادیں بڑھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں نواز شریف کی سٹیل مل فائدے میں جارہی ہے جبکہ پاکستان مین اسٹیل مل بند پڑی ہے یہ اداروں کو تباہ کرنے کیلئے پہلے ان میں کرپشن کرتے ہیں بعد میں ان کی نجکاری کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں سب سے کم کرپشن ہوئی ہے ہم نے کے پی کے ہسپتال سکول سب کو بہتر کیا ہے کے پی کے میں اگر کوئی احتساب کے سامنے رکاوٹ ہے تو اس کو دور کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب تک اس ملک میں بلدیاتی انتخابات صحیح نہیں ہوتے یہ ملک ترقی نہیں کرے گا۔ اسی طرح آزاد کشمیر کو بھی ایک بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ کشمیر کی عوام کے مسائل بلدیاتی سطح پر ہی حل ہوں گے ہم نے کے پی کے میں بلدیات کے 144 ارب دیئے اس طرح کشمیر کی عوام کے مسائل بھی حل کریں گے۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کی تحقیق پر جتنا بھی پیسہ خرچ کیا جائے وہ کم ہے‘ کسانوں کیلئے پانی بہت بڑا مسئلہ ہے‘ پاکستان گلوبل وارمنگ کے دس ملکوں میں شامل ہے‘ کسانوں کی مدد کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کسانوں کی طرفسے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے کسانوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سب سے پہلے دستخط کرنے کے بعد کہا کہ چھوٹے کسانوں کی حالت کو بہتر کیا جائے۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ امیر اور غریب میں فرق ختم کریں گے تو ترقی ہوگی۔ کسانوں کی ڈیمانڈ بالکل درست ہے لیکن کسانوں نے اپنی ڈیمانڈ پیش کرنے میں دیر کردی ہے۔ دیہات کی غربت کسان سے وابستطہ ہے دیہات خوشحال ہوں گے تو اس کے اثرات پورے مکل پر پڑیں گے۔ امریکہ میں کسانوں کو 380 ارب ڈالر کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ زراعت کے فروغ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ پاکستان میں کسانون کجیلئے زراعت کی تحقیق سے بہت بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو اپنے حق کیلئے سنجیدہ ہونا چاہیے پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن زراعت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ چائنہ نیسب سے پہلے چھوٹے کسانوں کو سپورٹ کیا جس سے ان کی زراعت میں بہتری ہوئی اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔ دنیا میں دو نظام ہیں ایک میں صرف 62 لوگوں کے پاس اتنا پیسہ ہے جتنا ساڑھے تین ارب لوگوں کے پاس ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 25 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
6ماہ قبل قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی تھی ، مشتاق احمد
-
ایشیاء کپ ٹی 20چار بھارتی باؤلرز کے چار،چار اوورز میں 23,23رنز
-
اپوزیشن کا مردم شماری با رے حکو متی تا خیری حر بو ں پر احتجا ج ،قومی ترقی کے لئے مردم شماری انتہائی ضروری ہے،حکومت احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں مردم شماری کا پروگرام موخر نہ کرے ،خورشید شاہ ،فوج اگر ... مزید
-
چیف شماریات نے مردم شماری کو فوج کی دستیابی سے مشروط کر دیا ،پاک فوج کے جوان سیکورٹی کیلیے دستیاب نہ ہوئے تو مردم شماری میں تاخیر کا خدشہ ہے،آصف باجوہ کیسینٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ، قانون کے مطابق ... مزید
-
حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوا ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرائی گئی،علیم خان
-
سی پی پی اے کی نیپراکو بجلی 3 روپے 38 پیسے سستی کرنے کی درخواست
-
عز یر بلوچ سے اہل خانہ کی ملاقات، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو29فروری تک نوٹس جا ری
-
بارشوں میں کمی کے باعث گرمی کا موسم وقت سے پہلے آسکتا ہے ، محکمہ موسمیات
-
پشاور، حکومت نے صوبے میں نظام صلوة آئندہ رمضان سے نافذکرنے پر باہمی آمادگی کا اظہار
-
نیکٹا کی ہیلپ لائن تفریح کا ذریعہ بن گئی،نو جنوری سے دسمبر2015ء تک 58591 کالیں موصول
-
امریکی خفیہ ادارہ بان کی مون اور انجیلامر کل کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ،وکی لیکس کا انکشاف،این ایس اے نے جرمن چانسلر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مابین 2008ء میں بات چیت سنی تھی،رپورٹ
-
اٹلی نے سابق وزیراعظم برلسکونی کی جاسوسی پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا،امریکی ادارے نے 2008ء اور 2011ء کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے تھے
-
امریکہ نے زکا وائرس کی جنسی عمل کے ذریعے منتقلی کی تحقیقات شروع کردیں،زکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا معاملہ رواں ماہ کے آغاز میں ریاست ٹیکساس میں منظر عام پر آیا
-
شام میں خانہ جنگی ، پانچ برسوں میں 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے
-
بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی وزیرخارجہ، شام کو متحد رکھنے کیلئے وقت تیزی سے نکلا جا رہا ہے،لڑائی طول پکڑ گئی توشام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے،فائر بندی ناکام ہو ئی تو ... مزید
-
سعودی پراسیکیوٹر جنرل کا ایران کیلئے جاسوسی کرنیوالے16 ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،ملزمان پر سعودی عرب کی سلامتی، حساس اداروں اور اقتصادی مراکز کو نقصان پہنچانے جیسے دیگر الزامات ہیں
-
سعودی عرب کا تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے خواتین بھرتی کرنے پرغور،خواتین کو بھرتی کرنے کا اصل مقصد دفاتر، کمپنیوں اور دوسرے اداروں میں ممنوعہ سامان کی ترسیل روکنا ہے ، خواتین مشکوک سامان کی بہتر چھان ... مزید
-
کینسرسے خاتون ہلاک، جانسن اینڈ جانسن کمپنی پر مقدمہ درج ، امریکی عدالت نے ملٹی نیشنل ادارے کو ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ کو 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا
-
اقوام متحدہ آئندہ چند دنوں میں شمالی کوریا کیخلاف قرارداد منظور کریگا ، چین ، جوہری ایشو کے حل کیلئے پیانگ یانگ کو مذاکراتی میز پر واپس لانا ہوگا ، وانگ ژی
-
شام : تکفیری باغیوں کے راکٹ حملے ، پانچ بچوں سمیت 12افراد ہلاک
-
داعش نے حملوں کیلئے قرآن پاک کے نسخوں میں بھی بم نصب کرنا شروع کردیئے
-
نیپال لاپتہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا ،تمام 23 افراد ہلاک ، چینی اور کویتی شہری بھی شامل ہیں
-
مذاکرات میں شرکت کیلئے ابھی تک افغان حکومت نے پیشکش نہیں کی،ترجمان طالبان
-
ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،آرمی چیف ، دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کو جلد از جلد شروع کیا جا ئے ،سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں،جنرل راحیل ... مزید
-
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے آرمی چیف کی توسیع کے بیان کی تردید کر دی،بیان کی تحقیقات کررہے ہیں کہاں سے آیا ہے ، آرمی چیف کی تقرری کا دستور کے تحت ایشو ہے اس پر بحث ختم ہونی چاہیے،رہنماء پیپلز پارٹی،اداروں ... مزید
-
سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر
-
ملک میں 182 مشکوک مدارس کو بند کر دیا ،وفاقی وزیر داخلہ، غیر ملکی امداد سے چلنے والے 190 مدارس ہیں جن میں پنجاب میں 147 ، سندھ میں 6، کے پی کے میں 7 اور بلوچستان کے 30 مدارس شامل ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ... مزید
-
بھارتی ہائی کمشنرکی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،پٹھا ن کوٹ حملہ ، پاک بھارت مذاکرات سمیت اہم امور پر تبالہ خیال، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کی پالیسی ... مزید
-
پنجاب اسمبلی،خواتین کو تشدد سے تحفظ کابل 2015ء متفقہ منظور ،خواتین کے جسم پر تشدد، گھریلو تشدد، نفسیاتی استحصال ، معاشی استحصال، جنسی تشدد ، کسی جرم میں رعائت یا کوئی سائبر کرام پر قانون کا اطلاق ... مزید
-
بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان،کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں،دھاندلی روکنا چیلنج ہے،مسلم لیگ (ن) کا کپتان کھیل کے دوران ایمپائر کو ساتھ ملا لیتا ہے، ... مزید
-
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف حکم امتناعی برقرار،ریکارڈ کامکمل جائزہ اور تما م اپیلوں کوایک ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے،چیف جسٹس،سماعت7مارچ تک ملتوی
-
وڈھ،گروک میں بارودی مواد نے آگ پکڑلی ،گھر میں زور دار دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ، 14افراد شدید زخمی
-
افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، بیرونی ممالک کابل پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں،خواجہ آصف ،افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے مثبت اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے، وزیر دفاع ... مزید
-
این اے کمیٹی نے ایف بی آر سے سوئس بنکوں میں پڑے ہوئے 200ارب ڈالر پر بریفنگ مانگ لی`وزارت خزانہ کے 1ارب62کروڑ کے چار منصوبوں کی منظوری، نوید قمر کا نجکاری ترمیمی بل کمیٹی میں پیش نہ کرنے پر شدید احتجاج` ... مزید
-
امریکہ پاکستان میں ڈرون حملوں کا جواز مہیا کرنے میں نا کام،ڈرون حملے امریکا کی انسداد دہشت گردی کوششوں میں بنیادی حیثیت حاصل کر نے کے با وجود اوباما انتظامیہ ان کی بنیادی شفافیت ظاہر کرنے میں ناکام ... مزید
-
انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کی ہدایت،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے تجرباتی بنیادوں پر آ ن لائن اور سمارٹ ... مزید
-
کیری کا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا دفاع، طیا رو ں کی فروخت پیچیدہ معاملہ ہے ،پاکستان امریکہ کا اتحادی اور اسکی فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کافی ساتھ دیا ، ایف 16 کی فرو خت پر مخا لفت نہ ... مزید
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ،پہلی بس 22مسافروں کو لیکر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ،سمجھوتہ ایکسپریس آ ج روانہ ہو گی
-
لاہورایئرپورٹ سے 20کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، ملزم ذیشان بٹ کا تعلق پنجاب کی ایک کاروباری شخصیت سے بتایا جارہا ہے
-
بھا رت ،جے این یو کے دو طلبہ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ، دونو ں طلبہ پر پا کستا ن کے حق میں نعرے با زی اور ملک سے غداری کا الزام ہے
-
بھارت سے کیمیکل لگے لہسن کی دآمد، سکندر حیات نے خبر کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات ، ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.