پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ،پہلی بس 22مسافروں کو لیکر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ،سمجھوتہ ایکسپریس آ ج روانہ ہو گی

جمعرات 25 فروری 2016 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ہوگئی اوردوستی بس22 مسافر لے کر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئی ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 دن تک معطل رہنے والی بس سروس کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔مال گاڑی کے بعد دوستی بس بھی چل پڑی،جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس بھی روانہ ہو گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہورسے نئی دہلی دوستی بس ، لاہور امرتسر بس، لاہور تانئی دہلی سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ مال گاڑیاں بھی اپنے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے چلتی ہیں۔گذشتہ دنوں بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاجی ہنگاموں کے باعث بھارتی حکام کی درخواست پر دونوں ملکوں میں روڈ اور ریل رابطے پیر سے عارضی طور پر منقطع کر دئیے گئے، دوستی بس ،مال گاڑی اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہو گئی تاہم لاہور امرتسر بس چلتی رہی۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست میں ہنگامے ٹھنڈے پڑنے پر ریل روڈ رابطوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے، مال گاڑی گذشتہ روز بھارت روانہ ہوئی جبکہ دوستی بس بدھ کو 22 مسافر وں کو لے کر بھارت چلی گئی۔۔دوستی بس آج صبح 7 بجے بھارت کیلئے روانہ ہوئی۔ دوستی بس اتوار کے علاوہ باقی 6روز دونوں ملکوں سے مسافر لاتی اور لیجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :