پاکستان میں نوجوانوں کو لیڈر شپ کے لئے تیار کیا جائیگا،عمران خان ، اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھے،خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جارہا ہے، تعلیم کیلئے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائیگا،پشاور یو نیورسٹی میں بلین سونامی شجرکاری کی افتتاح کے بعد کانووکیشن ہال میں یو نیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب

جمعہ 26 فروری 2016 10:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء)پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لیڈر شپ کی کمی کے باعث نوجوانوں کو لیڈر شپ کے لئے تیار کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یو نیورسٹی میں بلین سونامی شجرکاری کی افتتاح کے بعد کانووکیشن ہال میں یو نیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جارہا ہے جبکہ آنے والے وقت میں خیبر پختونخوامیں تعلیم کیلئے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائیگا ۔جسکا مقصد تعلیمی اداروں میں ایسے لوگوں کو پیدا کرنا ہے جو ملک اور قوم کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں اداروں سے سیاسی مداخلت کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ۔

ملک میں اس وقت غربت کی وجہ سے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ موجودہ حکمران میٹروں اور اورینج ٹرین کو ملک ترقی کا راز سمجھتے ہیں۔ حکمرانوں نے غریب عوام پر بھاری ٹیکس لگا کر مہنگائی تلے دبا دیا جبکہ حکمران غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر سوئس بنکوں میں منتقل کردیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خر چ کر رہا ہے اور اگلے سال اسمیں مزید اضافہ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے لیڈز شپ سے محروم ہے جسکی وجہ سے غریب دن بدن غربت کے سائے تلے دوبتا جارہا ہے ملک میں لیڈر شپ کی کمی کے باعث نوجوانوں کو لیڈر شپ کے لئے تیار کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اچھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ نڈر ہو، کرپٹ نہ ہو اور اپنے آپ سے نکل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ اور جذبہ رکھے لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی فلاح کے لئے وہ بڑے خواب دیکھے اور اس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے اور وہ ناکام ہونے کے ڈر سے نہ گھبرائے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین پر پیسہ لگانے سے قومیں نہیں بنتیں بلکہ قومیں انسانوں پر پیسہ لگانے سے بنتی ہیں ، ایشین ٹائیگر بننے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے عوام پر پیسہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہاہوں کہ طلباء میں سے ایسے لیڈرز پیداکروں جو کہ آگے جاکر بہتر طریقے سے ملک کو مشکلات سے نکال سکیں۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران بھاری قرضے لیکر میٹروں اور اورینج ٹرین جیسے منصوبوں پر کام کررہے ہیں لیکن ان کو پتہ نہیں کہ ملک میں اس وقت غربت کی وجہ سے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا کی حکومت اعلی تعلیم میں بھر پور انویسمنٹ کرنے جا رہی ہے اور صوبے کے وسائل کو افرادی قوت اور تعلیم و صحت پر خرچ کی جائے گی۔ اس سے پہلے وائس چانسلر نے اپنے ابتدائی کلمات میں یونیورسٹی میں مہمان کے آنے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نے ریسرچ و فلاحی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے طلبہ کو تنبیہ کی کہ آپ قوم کی آخری امید ہے لہذا پوری جا فشانی کے ساتھ تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھیں اعلی تعلیم حاصل کریں اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے کسی بھی ملک جانا ہو جائیں مگر اس تعلیم و تجربے کو ملک خدادا پاکستان کی فلاح و بہبود کے کام لائے۔ سونامی مہم کے ساتھ جامعہ کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کو 2 لاکھ 80 ہزار پودوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے اعلی تعلیم و انفارمیشن کے لئے سپیشل سیکر ٹری مشتاق غنی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مس فرح حامد اور وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان بھی اس موقع پر موجود تھے۔