کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف بغا وت کامقدمہ درج کرلیاگیا ،7مقدمات میں متحدہ قائد الطاف حسین سمیت 10رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی کی ہدایت جاری

اتوار 28 فروری 2016 10:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف بغا وت کامقدمہ درج کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق کراچی گڈاپ ٹاؤن تھانہ سچل گوٹھ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین فاروق ستار،حیدرعباس رضوی،وسیم اختر،نسرین جلیل مجاہد بلوچ اوردیگر کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقدمہ ایک خاتون نسرین کی مدعیت میں حساس معالات کے بارے میں بیانات ،ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے مقدمہ میں بغاوت کی دفعات بھی شا مل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقراریرکرنے کے 7مقدمات میں متحدہ قائد الطاف حسین سمیت 10رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہیں،تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین فاروق ستار،عامرخان ،حیدرعباس رضوی،نسرین جلیل سمیت 20مفرورملزمان کی رپورٹ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان مفرورملزمان کوگرفتار کرنے کے مختلف اوقات میں کوشش کی گئی لیکن مذکورہ ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مذکورہ مقدمات میں وسیم اختراوررؤف صدیقی عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں جس پرعدالت سے تمام مفرورملزمان کے خلاف اشتہاری قراردینے کے لیے ضروری کارروائی کاحکم دیدیاواضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین فاروق ستار،عباس حیدررضوی سمیت 20سے زائد رہنماؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں اشتعال انگیزتقاریرکرنے اوراس میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 7مقدمات درج ہیں اورعدالت کئی مرتبہ مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔