وفاق نے سانحہ منیٰ میں خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے شہید حجاج کرام کے لواحقین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی منظوری دیدی

منگل 1 مارچ 2016 02:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) وفاق نے سانحہ منیٰ میں خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے شہید ہونے والے حجاج کرام کے لواحقین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے ۔خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے پندرہ حجاج کرام شہید ہو ئے تھے افغان کالونی ، بخشو پل ، ہزار خوانی شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کے لواحقین کو معاوضہ جات کی ادائیگی آئندہ چند روز میں شروع کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائینگے ذرائع کے مطابق سانحہ منیٰ کے 80شہید حجاج کے لواحقین کو رواں ماہ سے معاوضہ فراہم کئے جانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ سانحہ منیٰ میں سرکاری حج سکیم کے پچیس پرائیویٹ سکیم کے 55حجاج کرام شہیدہو ئے تھے جن کے ورثاء کے لئے وزارت مذہبی امور کے علاوہ وفاقی حکومت نے بھی مالی امداددینے کا اعلان کیاتھا اور اب وفاقی حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو مالی معاوضہ دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :