سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن کو ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ کا اظہار لاعلمی ،ابوظہبی ائیرپورٹ پر قتل کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ،سیف الرحمن،اسی سی ایل سے نام خارج ہونے کالیٹردکھایاتوچھوڑدیاگیا،سابق سینیٹر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 1 مارچ 2016 02:55

ابوظہبی + اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) سابق چیئرمین نیب اور نواز شریف کے دست راست سابق سینیٹر سیف الرحمن کو ابوظہبی میں گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر سیف الرحمن کو 2014 ء میں بھی ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر انہیں چند گھنٹے کیلئے حراست میں لیا گیا تاہم حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سیف الرحمن کا انٹرپول سے نام نکال دیا جائے گا۔

گزشتہ روز ابوظہبی امیگریشن حکام نے ایک بار پھر ابوظہبی امیگریشن حکام نے ایک بار پھر سیف الرحمن کو حراست میں لیا ہے۔ آ ن لائن نے خبر کی تصدیق کیلئے ذرائع وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ سابق سینیٹر کی گرفتاری ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کسی حکومتی عہدیدار نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

واصح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی دوست ہونے کے ساتھ احتساب بیورو کے خالق بھی ہیں اور نیب کی تاریخ کے پہلے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف ریفرنس تیار کئے تھے۔

ادھرسابق سینیٹرسیف الرحمن نے کہاہے کہ ابوظہبی ائیرپورٹ پران سے قتل کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ،سی سی ایل سے نام خارج ہونے کالیٹردکھایاتوچھوڑدیاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سیف الرحمن نے کہاکہ مجھے ابوظہبی ائیرپورٹ پرروک کرپوچھ گچھ کی گئی مجھ سے قتل کیس سے متعلق پوچھاگیامیرے خلاف مشرف دورمیں مقدمات بنائے گئے اورنوازشریف کی حکومت آئی تومقدمات ختم کردیئے گئے تھے میں نے ای سی ایل سے اپنانام خارج ہونے کالیٹردکھایااورپھرمجھے چھوڑدیاگیا

متعلقہ عنوان :