نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 4روپے 11پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ،قیمتوں میں کمی کا اطلاق 200یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا

بدھ 2 مارچ 2016 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 4روپے 11پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے ، قیمتوں میں کمی کا اطلاق 200یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نیپرا ہیڈکوارٹر میں سینٹر ل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت ہوئی ہے جس میں ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نرخوں میں قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے ، جس پر نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں کمی منظوری دید ی ہے ، نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے قیمتوں میں کمی کا ریلیف فروری کے ماہانہ بلوں میں دیا جائے گا جبکہ اس کا اطلاق کے الیکڑک اور 200سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپرا نے کہا کہ امید ہے ملک بھر کے بجلی صارفین کو قیمتوں میں کمی سے 20ارب تک کا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :