سعودی عرب ، کتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں پاکستانی گرفتار

بدھ 2 مارچ 2016 09:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء)سعودی عرب کی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پرالزام ہے کہ وہ اپنے ہوٹل میں کتے کا گوشت کھلانے کے لیے ایک زندہ کتا ہوٹل میں لے جا رہا تھا۔ ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق المجاردہ گورنری کی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے پاکستانی ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کتے کو ہوٹل میں ذبح کرکے اس کا گوشت بنانے کے لیے لے جا رہا تھا۔ یہ کتا اس وقت پکڑا گیا جب ملزم کے ایک بڑے بیگ کی تلاشی لی گئی تھی۔پولیس نے متعلقہ ہوٹل بند کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :