پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8سابق بھا رتی فوجی افسر گرفتار ،فوجی افسران سے ملازمت، اسکالرشپ اور مالی ادائیگیوں کے بہانے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے فرضی ناموں سے رابطہ کیا،بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ

جمعہ 4 مارچ 2016 09:29

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء )بھارت میں آٹھ سابق فوجی افسران کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا کوبتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے کہنے پر مبینہ جاسوسی میں ملوث آٹھ سابق فوجی افسران کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی پارتھی بھائی چوہدری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گرفتار سابق فوجی افسران سے ملازمت، اسکالرشپ اور مالی ادائیگیوں کے بہانے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے فرضی ناموں سے رابطہ کیا۔

پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے سابق فوجی افسران کو حاضر سروس فوجیوں سے ان کے تعلقات کی بنا پر معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپنے کا طریقہ کار اپنایا۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے اپنائے جانے والے ایسے طریقوں اور تدابیر کے حوالے سے سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں کومسلسل تربیت دی جاتی ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت سرحدوں کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے نگرانی میں اضافے اور ایجنٹوں کو بھی روکنے کے لیے خفیہ مشینری کو کام میں لاتے ہوئے بہتر اور مربوط حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :