رینجرز حکام سندھ کی پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے عزیز بلوچ کیس کے سلسلے میں تفتیش مکمل، رینجرز حکام نے 7گھنٹے سے زائد وقت میں تفتیش کی ،دوران تفتیش ثانیہ ناز سے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:54

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2016ء)رینجرز حکام سندھ نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے عزیز بلوچ کیس کے سلسلے میں تفتیش مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے رینجرز حکام نے 7گھنٹے سے زائد وقت میں تفتیش کی ،جس میں ثانیہ ناز سے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عزیر بلوچ تفتیش میں سامنے آنے والے سوالات پوچھے گئے ، لیاری میں گینگ وار اور بھتے سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے ، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اور گینگ وار کے دیگر افراد سے متعلق بھی تفتیش کی گئی ہے ، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ ناز کو بیان ریکارڈ کرکے جانے دیا گیا وہ دوبارہ طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے ، رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کا کہنا ہے کہ میں قانون کا احترام کرتی ہوں اور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں تفتیشی ادارے جب بھی بلائیں گے میں آجاوٴں گی۔