ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم کی دعوت پر رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کادورہ کریں گے

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کادورہ کریں گے۔ میڈیا رپورت کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب ممنون حسین ‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نیب چیئرمین سمیت دیگر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات‘ علاقائی تعاون ‘ تجارت اور خطے میں سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت پر بریک تھرو‘ پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی درآمد سے متعلق پیس رفت کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :