چیف سیکریٹری سندھ محمد کی زیرصدارت اجلاس،نیب کے مقدمات،مصطفی کمال اور انیس قا ئم خا نی کی سیکیورٹی،سندھ پولیس میں مالی بے قا عدگیوں اور سپر یم کورٹ میں طلبی کے حوالے سے معا ملات پر غور

اتوار 6 مارچ 2016 10:44

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)چیف سیکریٹری سندھ محمد صد یق میمن کی صدارت میں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اہم اجلاس میں کئی فیصلے کیے گئے ہیں جس میں آئی جی سندھ پولیس،ہوم سیکریٹری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اس اجلاس میں نیب کے مقدمات،مصطفی کمال اور انیس قا ئم خا نی کی سیکیورٹی،سندھ پولیس میں مالی بے قا عدگیوں اور سپر یم کورٹ میں طلبی کے حوالے سے معا ملات پر غور کیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق چیف سیکر یٹری نے اس اہم اجلاس میں کراچی کی صو تحال پر غور کیا گیا خصو صا ً مصطفی کمال اور انیس قا ئم خانی کی آمد کے بعد شہر کے حا لات پر غور کیا گیااور فیصلہ کیا گیا شہر میں سیکیورٹی سخت کی جا ئے اور ایسے عنا صر پر نظر رکھی جا ئے جو حا لات خراب کرنا چا ہتے ہیں چیف سیکر یٹری نے سندھ پولیس کے بعض سینئر افسر ان کے مقدمات پر چیئر مین نیب کی9مارچ کو سپریم کورٹ میں طلبی کے معا ملہ پر بھی صلا ح مشورے کیے گئے اور طے کیا گیا کہ اس ضمن میں قا نون کے مطابق سپریم کورٹ کو جواب دیا جا ئے گا اس اجلاس کے بعد ہوم سیکر یٹری جمال مصطفی شاہ کی صدارت میں بھی اعلی سطح کا الگ اجلاس ہواجس میں امن امان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کی منظوری وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے لی جا ئے گی۔