وزیر خزانہ کی پی آئی اے کو کوالٹی،سروس عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت،وزیر خزانہ کی زیرصدارت پی آئی اے کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس،سیکرٹری ایوی ایشن نے پی آئی اے کی موجودہ معاشی پروفائل کے حوالے سے بریفنگ دی

اتوار 6 مارچ 2016 10:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کو اپنی کوالٹی اور سروس عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی۔ حکومت پی آئی اے کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔ جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر سیکرٹری ایوی ایشن نے وزیر خزانہ کو پی آئی اے کی موجودہ معاشی پروفائل کے حوالے سے بریفنگ کی اور فوری طو رپر معاشی ضرورت کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ ائیر لائن کے آپریشنل لاسز کو کم کرنے ‘ سروس اور ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے آپریشنل نقصانات کو کم کرنے اور سروس کو بہتر بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ور کہا کہ قومی اثاثہ ہونے کی بناء پر پی آئی اے کو اپنی سروس اور کوالٹی عالمی معیار کے مطابق یقینی بنانی چاہئیے انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی سروس کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے مگر یہ پی آئی اے کے ملازمین پر منحصر ہے کہ وہ پی آئی اے کی دوبارہ بحالی کیلئے کس جذبے کے ساتھ خود مختار بنانے کیلئے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی آئی اے کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی ‘ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکس وصولی کو بڑھانے اور ٹیکس کا نظام دوستانہ بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹیکس ریفارم کمیشن کو بنایا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ عملدرآمد کمیٹی اس لئے بنائی گئی ہے تاکہ ٹیکس ریفارم کمیشن کی جانب سے دی گئی سفارش پر عملدرآمد کرایا جاسکے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں کمیشن اور کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کی سفارشات اور نشاندہی پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تھامگر موجودہ حکومت نے عملدرآمد کمیٹی پر مکمل توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔

عملدرآمد کمیٹی میں پرائیویٹ ممبران بھی شامل ہیں یہ کمیٹی ٹیکس ریفارم کمیشن کیجانب سے دی گئی متفقہ سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹی آر سی کے کام سے ملک میں ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر بنانے ‘ ٹیکس پروسیجر کو آسان کرنے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا ۔ اجلاس میں ٹیکس ریفارم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے مکمل جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر نشاندہی کی گئی کہ ٹیکس بیس کو بڑھانے کے علاوہ ایف بی آر کو بڑے شہروں میں اپنی موجودہ کو یقینی بنانا ہوگا۔ ملاقات میں ٹی آر سی کی سفارشات پر عملدرآمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے ریونیو بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :