ایم کیو ایم پر” را‘ کے ایجنٹ کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو حکومت ان کیخلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرے گی، شیخ آفتاب ،مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے اہم رہنما تھا اختلافات و الزامات ان کا اندرونی معاملہ ہے ،سیاسی سطح پر انہوں نے اپنی پارٹی کا کوئی منشور نہیں دیا بغیر سگنل سڑک اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو جائے گی اور کھل بھی جائے گی، خصوصی گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم پر ” را“ کا ایجنٹ ہونے کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو حکومت ان کے خلاف کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے اہم رہنما تھا اختلافات و الزامات ان کا اندرونی معاملہ ہے سیاسی سطح پر انہوں نے اپنی پارٹی کا کوئی منشور نہیں دیا بغیر سگنل سڑک اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو جائے گی اور کھل بھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے اہم رہنما تھے مصطفیٰ کمال کا معاملہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم آپس میں اختلافات آ چکے ہیں بعد ازاں یہ اختلافات کیا صورت اختیار کریں گے یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پارٹی کا اعلان تو کر دیا ہے مگر اپنی پارٹی کا کوئی منشور نہیں دیا نہ ہی ملکی سطح پر اس بارے میں بات کی ہے جب بھی کوئی سیاسی پارٹی آتی ہے تو اس کا اپنا ایک منشور ہوتا ہے جس میں خارجہ پالیسی‘ معاشی اصلاحات‘ صحت اور تعلیم کا ایجنڈا دیا جاتا ہے۔

پھر اگر لوگ چاہیں تو اسے قبول کر لیتے ہیں۔ مصطفی کمال نے اپنا منشور واضح نہیں کیا نہ ہی انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کسانوں اور نوجوانوں کے لئے تیار کریں گے۔ سیاسی طور پر یہی نظر آ رہا ہے کہ شاہد ایم کیو ایم مصطفی کمال کے ساتھ چلی جائے گی حکومت کی پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا بہت واضح ہے وہ تمام سیاسی جماعتیں جنہیں عوام کی حمایت حاصل ہے وہ اپنا منشور اور پروگرام لے کر چلیں اور یہ تمام جمہوری ملکوں اور جمہوری حکومتوں میں ہوتا ہے۔

سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ لے کر آتی ہیں انہیں عوامی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ مصطفیٰ کمال کے الزامات بارے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اگر را سے روابط ہیں تو اس کا فیصلہ حکومت نے نہیں کرنا اس معاملے پر ایجنسیاں تحقیقات کریں گی اور پھر وہی فیصلہ کریں گی اگر ایم کیو ایم پر را کے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو حکومت ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی بغیر سگنل سڑک کے حوال یسے انہوں نے کہا کہ یہ سڑک 2017ء کے وسط تک تکمیل ہو جائے گی اور اسے کھول بھی دیا جائے گا جہاں سڑک تعمیر ہوتی ہے وہاں گورنمنٹ کی اپنی جائیداد اور پرائیویٹ زمین ہوتی ہے گورنمنٹ کی جائیداد کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جبکہ پرائیویٹ جائیداد کل معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اس کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے ریونیو اور سٹی انتظامیہ اس پر مکمل کام کرنے کے بعد اوسط رقم کا تخمینہ لگاتی ہے پھر اس کی ادائیگی کی جاتی ہے درختوں کی کٹائی کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر جو بھی درخت آئیں گے وہ محکمہ جنگلات کی ملکیت ہیں ان کو باقاعدہ ادائیگی کی جائے گی۔ وفاقی حکومت 30 لاکھ درخت لگائے گی۔