این اے 153 ضمنی انتخابات،تحریک انصاف کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، 17 مارچ کے ضمنی انتخاب کے روز پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے، حلقے میں تناؤ کی کیفیت کے پیش نظر فوج کی تعیناتی انتہائی اہم ہے، شاہ محمد قریشی کا سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط

منگل 8 مارچ 2016 10:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنماء شاہ محمد قریشی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں این اے 153 میں ضمنی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

،شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ 17 مارچ کے ضمنی انتخاب کے روز پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔ انہوں نے لکھا کہ حلقے میں تناؤ کی کیفیت کے پیش نظر فوج کی تعیناتی انتہائی اہم ہے۔ فوج کی موجودگی میں ہر ووٹر کے لئے بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔ امید ہے الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت شفاف انتخابات کے لئے این اے 154 کی طرح 153 میں بھی ضروری اقدام اٹھائے گا۔