جھوٹے مقدمات ختم ہونے کا وقت قریب ہے،جلد عوام کے سامنے ہوں گا ،پرویز مشرف ،ملکی حالات کی بہتری جمہوری نظام میں مضمر ہے ،کارکن اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کو ایک مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لیے اقدامات کریں ، اے پی ایم ایل خواتین کو اہمیت دیتی ہے ہم نے اپنے دور میں خواتین کی مضبوطی کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کیے،خواتین اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں ،اے پی ایم ایل خواتین ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام و رکر کنونشن سے ٹیلفونک خطاب

بدھ 9 مارچ 2016 10:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء ) سابق صدرو چیئر مین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انکے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ختم ہونے کا وقت قریب آگیا ہے، جلد عوام کے سامنے ہوں گا ، ملکی حالات کی بہتری جمہوری نظام میں مضمر ہے ،کارکن اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کو ایک مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لیے اقدامات کریں ، اے پی ایم ایل خواتین کو اہمیت دیتی ہے ہم نے اپنے دور میں خواتین کی مضبوطی کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کیے جس کی وجہ سے خواتین اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام مرکزی ورکر کنونشن سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ سے خواتین کے حقوق کا خیال رہا ہے اور اپنے دور حکومت میں خواتین کو حقوق دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اے پی ایم ایل نے خواتین کو قومی اسمبلی ، سینٹ ، صوبائی اور لوکل باڈیز گورنمنٹ میں نمائندگی دلائی اور انکے لیے نشستیں مخصوص کیں ،تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں آواز بلند کر سکیں ، ہم نے اپنے دور میں خواتین کا تعلیم صحت میں کوٹا بڑھایا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے خواتین میں اپنے حقوق سے متعلق شعور بیدار ہوا ہے اور اب خواتین کو اپنے حقوق کا احساس ہو رہا ہے ہمارے ملک کی خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں ،پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ خواتین کو اہمیت دیتی ہے ،ملک میں 50فیصد سے زائد خواتین انکی اہمیت مردوں کے برابر ہونی چاہیے ، پرویز مشرف نے کہا کہ 2008میں پاکستان کو انچائی پر چھوڑا تھا مگر بد قسمتی سے گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک تسلسل سے تنزلی کی طر ف جا رہا ہے ،آج سے آٹھ سال قبل پوری دنیا میں پاکستان کا عظیم مرتبہ تھا اور پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوتے تھے ،لیکن اب پاکستانی دنیا میں اپنی شناخت چھپاتے پھر رہے ہیں اور اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے شرماتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی نظر میں پاکستان کی اہمیت کا کم ہونا ہمارے اندورنی حالات کا خراب ہو نا ہے ،انہوں نے کہا کہ جو ملک بد حالی کا شکار ہو اور ترقی کا سفر رک جائے بیرون ممالک میں اسکی عزت نہیں ہوتی ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست دان جمہوریت راگ ا لاپتے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں پتا کہ جمہوریت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے کہا کہ جمہوریت ،بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ کی طرح کا ایک حکومتی نظام ہے ، بہتری کا انحصار کارکردگی پر ہے کہ کونسا نظام بہتر ہے ، کون سا نظام حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا اور ملک کو کتنی ترقی دے رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کہ جو بھی حالات ہیں انکا حل جمہوریت کے زریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے حالات کو بدلنے کے لیے سیاسی قوت بن کر سامنے آنا ہو گا ،اسلام آباد میں ویمن ورکر کنونشن میں خواتین کی بڑی تعد اد میں شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ پی اے پی ایم ایل ملک میں ایک بڑی سیاسی قوت بننے جا رہی ہے ، پرویزمشرف نے کہاکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں ،ملک بھر سے خواتین کو تنظیم میں شامل کیا جائے ،اور انکو زمہ داریاں سنبھالی جائیں،تمام کارکن مل جل کر کام کریں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے گریز کریں ، انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ مجھے آپکے سامنے کھڑے ہو کر خطا ب کرنا چاہیے تھا ، لیکن بے بنیاد مقدمات اور خرابی صحت کی وجہ سے آپکے سامنے آکر مخاطب ہونے سے قاصر ہوں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بنائے گئے جھوٹے مقدمے ختم ہونے کا وقت قریب آگیا ہے ،بہت جلد فرنٹ لائن پر آکر اپنے پارٹی کو لیڈ کروں گا اور عوام کے ساتھ ملکی حالات کو بدلنے کی جدوجہد میں شامل ہو جاؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :