دھرنے کے دوران ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا دہشت گردی کی عدالتوں میں ٹرائل ضرور ہوگا، اسحاق ڈار

جمعرات 10 مارچ 2016 10:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف درج ہونے والے انسداد دہشتگردی کے مقدمات وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے اور یہ مقدمات دہشتگردی کے عدالتوں میں ٹرائل ضرور ہونگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کے بعد روانگی سے قبل خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ہم معاشی لحاظ سے بہت پیچھے چلے گئے تھے ایسے عناصر کیخلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے ہیں انہیں وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے اور یہ مقدمات دہشتگردی کی عدالتوں میں ٹرائل ضرور ہونگے