یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ افغانستان میں ہے ، بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے‘ رانا ثنا اللہ خان، کرنل(ر)شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا ، افغانستان سے آیا تھا اور واپس چلا گیا ہے‘صوبائی وزیر قانون کا انٹرویو

جمعرات 10 مارچ 2016 10:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ افغانستان میں ہے اور بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے‘ کرنل(ر)شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا ، افغانستان سے آیا تھا اور واپس چلا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کرنل(ر)شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا منصوبہ سہیل نامی شخص نے بنایا تھا، ملزم افغانستان سے آیا اور اب واپس جا چکا ہے اس کی گرفتاری کیلئے افغانستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ علی حیدر گیلانی افغانستان میں ہیں،بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ چند روز قبل علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن ہو رہی تھی ۔ یوسف رضا گیلانی کی بیٹے سے بات بھی ہوئی ہے ۔