ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونا خوش آئند ہے، پاک ایران معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،اسحاق ڈار ،وزیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات، جے ای سی کی میٹنگ بلانے پر اتفاق

جمعہ 11 مارچ 2016 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونا خوش آئند ہے عالمی پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں ایران کے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے سفیر مہدی ہونر دوست نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خزانہ نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایرانی سفیر کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے مابین برادانہ تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ایرانی سفیر نے وزیر خزانہ کے ساتھ ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی اور ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام ایرانی صدر کے دورہ کے منتظر ہیں دورہ سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ سال دورہ ایران سے تعلقات کو تقویت ملی تھی اور ایران کے صدر کے دورہ سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پاکستان نے بھی ایران پر پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ایرانی سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا ملاقات میں پاکستان ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین ہر شعبہ میں تعاون کی نئی راہ متعین کر یگی ، انہوں نے کہا کہ جے ای سی کی میٹنگ بلانے پر بھی اتفاق رائے کیا ہے اس دوران ایرانی سفیر نے وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائینگے

متعلقہ عنوان :