شریف برادران رینجرزاورنیب کے پنجاب میں آنے سے کیوں ڈررہے ہیں ؟،عمران خان ،سب دیکھناچاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کاعمل کب شروع ہوگا،شریف برادران کے بچے ہمیں مناظرے کاچیلنج دیتے ہیں ،نوازشریف اورشہبازشریف مجھ سے مناظرہ کرلیں،گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب

جمعہ 11 مارچ 2016 10:14

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ شریف برادران رینجرزاورنیب کے پنجاب میں آنے سے کیوں ڈررہے ہیں ؟سب دیکھناچاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کاعمل کب شروع ہوگا،شریف برادران کے بچے ہمیں مناظرے کاچیلنج دیتے ہیں ،نوازشریف اورشہبازشریف مجھ سے مناظرہ کرلیں ۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ پتہ کریں کہ پیس کس کی جب میں جارہاہے ،نیب کوکہتاہوں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے ،شریف برادران کوبتاناہوگاکہ اتناپیسہ کہاں سے آیا،نوازشریف کے بیٹے کی 2سوارب کی کمپنی ہے میاں صاحب نیب کودھمکیاں دے رہے ہیں ،ملک میں بادشاہت نہیں ہے ،پیسے کے متعلق بتاناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے ،تحریک انصاف میں جمہوریت ہے کوئی بھی پارٹی میں اوپرآسکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں کسانوں کی حالت زارخراب ہے ،ڈیزل پرسوفیصدٹیکس لگایاجارہاہے ،بجلی کی قیمت بڑھادی گئی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اورامریکہ کسانوں کوسبسڈی دیتے ہیں ،پاکستان میں کسانوں کاخون چوساجاتاہے ،دوسوارب روپے اورنج ٹرین کیلئے قرضہ لئے جاتے ہیں ،اورنج ٹرین پراربوں لگانے کے بجائے کسانوں پرپیسہ خرچ کیاجائے ،70فیصدلوگ دیہات میں رہتے ہیں ،غربت بڑھ رہی ہے ،غربت بہت ہی کم ہوگی جب کسان خوشحال ہوگا،ن لیگ امیروں کوفائدہ پہنچاتی ہے ۔

تحریک انصاف اقتدارمیں آکرامیروں سے ٹیکس لیکرغریبوں پرخرچ کریگی ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں ہسپتالوں کانظام ٹھیک کررہے ہیں ،خیبرپختونخواہ میں پہلی بارگاوٴں کی سطح پراختیارات دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کاساتھ دیں کرپٹ لوگوں کوپکڑکردکھائی گے