نیب کیخلاف وزیراعظم کے اعلا ن جنگ کے حقائق سامنے آگئے ،نیب نے شریف برادران کیخلاف 671 ارب کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت حاصل کرلئے،تحقیقاتی افسران نے تفصیلات چیئرمین نیب کو فراہم کرد یں ،شریف خاندان نے بنکو ں سے سیا سی اثررورسوخ پر 632 ارب روپے کے قرضے حاصل کرکے 20 سے زائد شوگر ، ٹیکسٹائل اور پپرز ملیں بنائیں، دستاویزاتی ثبوت نیب کی ویب سائٹ پر جاری
جمعہ 11 مارچ 2016 10:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) نیب کے تحقیقاتی افسران نے شریف برادران کیخلاف 671 ارب کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت حاصل کرلئے ۔ تحقیقاتی افسران نے تفصیلات چیئرمین نیب کو فراہم کردی ، شریف خاندان کیخلاف 671 ارب کے اثاثے بنانے کے ریکارڈ بھی سامنے آگیا خاندان نے بینکوں سے سیاسی اثررورسوخ پر 632 ارب روپے کے قرضے حاصل کرکے 20 سے زائد شوگر ، ٹیکسٹائل اور پپرز ملیں بنائیں تھیں ۔
72مربع کی رائے ونڈ کی ڈویلپمنٹ پر قومی خزانہ سے 11ارب خرچ کئے بی ایم ڈبلیو کاریں درآمد کرکے ڈیوٹی کی مد میں 2ارب کی کرپشن کی ۔ کرپشن کے ہولناک دستاویزاتی ثبوت ویب سائٹ پر جاری ۔ دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف 671 ارب روپے کی کرپشن‘ قرضے معاف کرانے اور قومی خزانہ کو بے دریغ نقصان پہنچانے کے مقدمات نیب کے پاس ہیں۔(جاری ہے)
چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف تمام کرپشن مقدمات کی تفصیلات کا ریکارڈ تمام علاقائی نیب دفاتر سے منگوایا ہے۔
ان میں وہ مقدمات بھی شامل ہیں جو مختلف عدالتوں میں شریف خاندان کے خلاف زیر سماعت ہیں اور جن مقدمات میں ابھی تک انکوائریاں چل رہی ہیں۔۔ حا صل شدہ دستاویزات کے مطابق شریف خاندان گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت میں ہے ان ادوار میں شریف خاندان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور شریف خاندان کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں بھی موجود ہے جو سول پٹیشن 1615/2015 اور 2438/2015 کے ریکارڈ میں موجود ہے تاہم حکومت میں ہونے کے باعث آج تک کسی کرپشن کے مقدمہ کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف نہیں ہو سکا۔ دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف اتفاق فاؤنڈری کے نام پر حاصل کیا گیا 4 ارب کے قرضے کا مقدمہ عدالت عالیہ راولپنڈی میں زیر سماعت ہے۔ شریف خاندان کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف سرکاری وسائل کا استعامل کر کے رائے ونڈ اسٹیٹ کی ڈولپمنٹ بارے قومی خزانہ سے 11 ارب روپے خرچ کرنے کا مقدمہ کی نیب میں انکوائری جاری ہے۔ 11 ارب مالیت سے شریف خاندان نے 1800 ایکڑ زمین رائے ونڈ میں ڈویلپ کی تھی جو کہ اب اس خاندان کی ذاتی جاگیر ہے۔ نواز شریف نے بی ایم ڈبلیو کاریں درآمد کرنے کے لئے درآمدی ڈیوٹی 325 فیصد سے کم کر کے 123 فیصد کر کے قومی خزانہ کو مبینہ طور پر ایک ارب 98 کروڑ کا نقصان پہنچایا تھا۔ شریف خاندان پر مری میں اربوں روپے کی زمین کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا بھی الزام ہے جس کی انکوائری جاری ہے جبکہ اس خاندان پر ٹیکس چوری کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ نواز شریف پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں میں ظاہر نہیں کی تھی اس خریداری میں ٹیکس چوری کا بھی الزام ہے۔ نواز شریف نے کوہ نور انرجی کمپنی کو غیر ضروری فائدے دے کر قومی خزانہ کو 450 ملین کا نقصان پہنچایا۔ اس الزام کی انکوائری بھی جاری ہے۔ برادر شوگر مل کو اربوں روپے کے مالی فائدے دینے کا الزام بھی شریف خاندان کے خلاف موجود ہے جس کی انکوائری ہونا باقی ہے۔ نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کا ریفرنس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی انکوائری بھی جاری ہے۔ شریف خاندان پر 35 ارب روپے کے قرضے معاف کرانے یا ری شیڈول کراتے وقت سرکاری عہدے اور اختیار کے استعمال کرنے کے الزامات بارے انکوائری نیب کے پاس ہے۔ بیت المال کے فنڈز سے 200 ملین کی کرپشن کے الزمات کی انکوائری بھی موجود ہے۔ نیب کے پاس بھارت کو چینی کی برآمد میں ٹیکس چھوٹ اور بے نامی غیر ملکی بنکوں میں اکاؤنٹس کھلوانے کے الزامات کی تحقیقات پائپ لائن میں ہیں۔ نواز شریف پر پراپرٹی ٹیکس سے بچنے کے لئے جائیداد کی ملکیت کے چھپانے کا بھی الزامات موجود ہیں۔ نواز شریف نے سرکاری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اب تک کمرشل بنکوں سے 614 ارب روپے کے قرضے حاصل کر چکے ہیں قرضے حاصل کرنے کی تفصیلات کے مطابق اتفاق فاؤنڈری کے نام پر 1556 ملین روپے کا قرضہ‘ حسیب حقانی شوگر مل کے نام پر 543 ملین کا قرضہ‘ رمضان ٹیکسٹائل مل کے نام پر 455 ملین کا قرضہ‘ رمضان بخش ٹیکسٹائل مل کے نام پر 373 ملین کا قرضہ‘ چوہدری شوگر مل کے نام پر 182 ملین کا قرضہ‘ اتفاق برادر کے نام پر 226 ملین کا قرضہ‘ سندر بار ٹیکسٹآئل مل کے نام پر 205 ملین کا قرضہ حدیبیہ انجینئرنگ مل کے نام پر 182 ملین کا قرضہ‘ حمزہ بورڈ مل کے نام پر 153 ملین کا قرضہ‘ حدیبیہ پیپر ز مل کے نام پر 134 ملین کا قرضہ‘ برادر شوگر مل کے نام پر 351 ملین کا قرضہ‘ برادر ٹیکسٹائل مل کے نام پر 174 ملین کا قرضہ‘ برادر سٹیل مل کے نام پر 159 ملین کا قرضہ‘ رمضان شوگر مل چنیوٹ کے نام پر 623 ملین کا قرضہ‘ خالد سراج ٹیکسٹائل مل کے نام پر 191 ملین کا قرضہ‘ اتفاق شوگر مل کے نام پر 313 ملین کا قرضہ‘ اتفاق ٹیکسٹائل مل کے نام پر 164 ملین کا قرضہ‘ اتفاق برادر کے نام پر 239 ملین کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ ان میں اربوں روپے کے قرضے معاف بھی کرائے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ نواز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں سیاسی ورکروں کو ناجائز طریقہ سے بھرتی کرانے کی انکوائری بھی جاری ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 11 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
ورلڈ ٹی 20: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ،ڈوپنگ ٹیسٹ آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کے زیر اہتمام واڈا کوڈ کے تحت ہونگے
-
آئی سی سی کا دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم پر پابندی لگانے سے صاف انکار، ہما چل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف ایکشن لینا غیر مناسب ہو گا، رچرڈسن
-
پاکستان ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں، ممتاز بینر جی
-
شہر میں دہشت گردی کی دھند چھائی ہوئی تھی جسے آپریشن کے ذریعہ صاف کیا گیا،میجرجنرل بلال اکبر ،ایک ہزار افراد کو ایک دہشت گرد نے دہشت میں مبتلا کر رکھا تھا،ہم نے ڈھائی کروڑ کی آباد ی میں چھ ہزار افراد ... مزید
-
کراچی،مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، شدید خو ف و ہراس پھیل گیا
-
بلاول بھٹوزرداری کی نے تاثیرفیملی سے ان کے گھر ملاقات،شہبازتاثیرکی بازیابی پرخوشی کااظہاراورمبارکباددی
-
سپریم کورٹ نے دھاندلی کیخلاف دی گئی درخواست بحال کر نے کی اپیل خا رج کر دی ،مقدمے کی پیروی کیلئے آئے تو پتہ چلا کہ بینچ تو اٹھ کر چلا بھی گیا، درخواست گزار ،اچھا عدالت آپ کا انتظار کرتی کہ درخواست ... مزید
-
آئندہ چار روز میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان،جمعہ سے اتوار کے تک خیبرپختونخواہ، فاٹا اور بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ملک بھر ... مزید
-
جنوبی وزیرستان سے نامعلوم افراد نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ اہلکار اغواء کرلئے
-
بابا آپ کب ٹھیک ہوں گے کب پاکستان آئیں گے،آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ
-
راول ڈیم کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضے کا انکشاف ،بڑے بڑے ریستوران، شاپنگ مالز اور کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی بنگلے بنائے گئے
-
پاکستان کی صف اول کی بسکٹ کمپنی انگلش بسکٹ نے برآمدات بڑھانے کا اعلان کردیا،ہم نے ای بی ایم کو بین الاقوامی سطح کے معیار تک پہنچا دیا ہے ۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اس کو عالمی سطح کا تسلیم شدہ برانڈ بنائیں ... مزید
-
فول پروف سیکورٹی کی حکومتی یقین دہانی تک پاکستانی ٹیم کو انڈیا نہیں بھیجاجائے گا،چوہدری نثار،آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کی بغیر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک لاکھ سے زائدشائقین کے ... مزید
-
ورلڈ ٹی 20: بھارت نے تحریری ضمانت دینے سے انکار کردیا ،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کوہرممکن سیکورٹی فراہم کریں گے ،بھارتی وزارت خارجہ،پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تویہ بلاجوازہوگا،بھارت اس ... مزید
-
وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف کا سعودی عرب میں فوجی مشقوں کا معائنہ،وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان سعودی عرب کے ... مزید
-
کراچی،ایم کیو ایم کے مزید دو رہنماء مصطفی کمال کی صف میں شامل ہوگئے ،سابق رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب اور رکن سندھ اسمبلی محمد افتخار عالم کامصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جماعت میں شمولیت کا اعلان،محمد ... مزید
-
ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونا خوش آئند ہے، پاک ایران معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،اسحاق ڈار ،وزیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات، جے ای سی کی میٹنگ بلانے پر اتفاق
-
شریف برادران رینجرزاورنیب کے پنجاب میں آنے سے کیوں ڈررہے ہیں ؟،عمران خان ،سب دیکھناچاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کاعمل کب شروع ہوگا،شریف برادران کے بچے ہمیں مناظرے کاچیلنج دیتے ہیں ،نوازشریف اورشہبازشریف ... مزید
-
الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے 15 رہنماؤں پر منی لانڈرنگ کا مقدمے کی تیاری مکمل،خصوصی ٹیم اسلام آبادسے کراچی پہنچ گئی،کمیٹی بعض بینکوں اور امیگزیشن حکام سے ملاقاتیں کریگی، دورے کو خفیہ رکھا گیا،ایف ... مزید
-
ایم کیو ایم پر الزامات ،ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو طلب کر لیا
-
غیرقانونی بھرتیاں، فنڈز کا ناجائز استعمال،داغدار سروس ریکارڈ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش،آئی جی سندھ کا جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد، اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں، میرا ضمیر ... مزید
-
پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کیخلاف بل امریکی کانگریس میں پیش ،بل مسترد ہو گا ،فراہمی روکنے کے لیے کانگریس میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہوگی،سینیٹر بین کارڈن،پاکستان کو طیاروں کی فروخت ... مزید
-
حر یت رہنما علی گیلانی دل کا دورہ پڑنے کے باعث نئی دہلی ہسپتال منتقل، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط عیا دت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے
-
کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی ،کشمیر انڈیا کا حصہ نہیں، آزادی کے حق میں کشمیریوں کے نعرے جائز ہیں،پروفیسر نیودیتا مینن
-
نیب کیخلاف وزیراعظم کے اعلا ن جنگ کے حقائق سامنے آگئے ،نیب نے شریف برادران کیخلاف 671 ارب کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت حاصل کرلئے،تحقیقاتی افسران نے تفصیلات چیئرمین نیب کو فراہم کرد یں ،شریف خاندان ... مزید
-
نوازشریف کا لبرل ازم کانعرہ قابل تعریف ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ بین الاقومی برادری کو ایک ترقی پسند پاکستان کی ضرورت ہے، موجودہ وزیراعظم پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،انکی سو چ ہے کہ ... مزید
-
ویٹو اختیارکشمیرکے دیرینہ تنازعہ کے حل میں رکاوٹ ہے ،ملیحہ لودھی
-
کولکتہ میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے جاؤں گا،شیخ رشید،مودی سرکار کے پاس مجھے بھارت جانے سے روکنے کا کوئی قانونی جواز نہیں،میرے پاس سارک ممالک کا ویزا موجود ہے،انٹرویو
-
علی حیدر گیلانی القاعدہ کی قید میں ہونے کا انکشاف، رہائی کے بدلے القاعدہ پیسے نہیں حکومت سے اپنے تین ساتھیوں کی رہائی چاہتی ہے،ارباب ظاہر کاسی
-
امریکا سے نفرت کرنے والے مسلمانوں کو اپنے ملک میں نہیں آ نے دیں گے :ٹرمپ
-
ترکی: داعش کا راکٹ برطانوی صحافی کے سر پر سے گزر گیا ،2افراد ہلاک
-
شمالی کوریا کا ’کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلو ں کا تجر بہ ،جاپان اور امر یکہ کا احتجا ج ، میزائل مشرقی ساحل سے داغے گئے جو تقریباً 500 سو کلو میٹر تک فضا میں رہنے کے بعد سمند ر میں گر ے ... مزید
-
بشارالاسد کو ہرصورت میں اقتدار چھوڑنا ہوگا:الجبیر،’شام کے عوام انقلاب ادھورا نہیں چھوڑیں گے‘ سعودی وزیر خارجہ کا عرب وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب
-
آئی فون اور موٹر سائیکل خریدنے کا شوق،چینی جوڑے نے18 ماہ کی بیٹی فروخت کردی،عدالت نے بچی کے والد کو3 سال اوروالدہ کو ڈھائی سال کی سزاسناتے ہوئے جیل بھجوا دیا
-
لبنانی فوج نے آٹھ مشتبہ داعش جنگجوؤں کو ہلاک کردیا
-
وینزویلا کا امریکا سے سفیر واپس بلا نے کا اعلان
-
سعودی عرب10 سال میں پہلی بار غیرملکی بینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرضہ لے گا،برطانوی فرم ویرس پارٹنرز سعودی حکومت کو قرضے کے حصول پر مشاورت فراہم کر رہی ہے
-
امریکا کی موٹر ساز کمپنی جنرل موٹرز ایئربیگز میں خرابی، اندرون ملک اور کینیڈا میں فروخت کی گئی 1700 نئی گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
-
گھورنے کی شکایت پر 2 باحجاب خواتین کو لاس اینجلس جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.