عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی، ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ،توانائی پر سبسڈی میں کمی اور نجکاری سے معیشت مستحکم ہوگی، رپورٹ

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ،توانائی پر سبسڈی میں کمی اور نجکاری سے معیشت مستحکم ہوگی جبکہ سیکیورٹی صورتحال، بجلی کی لوڈشیڈنگ، مشکل کاروباری حالات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کو ئی واضح نظام نہیں ہے۔

عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کابجٹ خسارہ رواں برس مجموعی ملکی پیداوار کے تین اعشاریہ پانچ فیصد تک گرجائے گا۔ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ،توانائی پر سبسڈی کے خاتمے اور خسارے والے اداروں کی نجکاری سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت ملک میں سرمایہ بڑھے گی۔

(جاری ہے)

۔مالی سال دوہزارسترہ میں شرح نمو چار اعشاریہ آٹھ فیصد ہوجائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مشرق وسطی سے ترسیلات زر میں کمی کا امکان نہیں .سکیورٹی صورتحال میں بہتری بھی مستقبل کی شرح ترقی کیلئے بہت اہم ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ۔ مشکل کاروباری حالات۔ تجارتی مسائل۔ قرضوں تک محدود رسائی اورنجکاری پروگرام پر عملدرآمد میں سست روی مالیاتی استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے لئے واضح اور بہتر نظام ناپید ہے کئی اضلاع میں این ڈی ایم اے کام ہی نہیں کر رہی۔اگر اس کا سیٹ اپ بنا بھی ہے تو اسکو اپنی ذمہ داریوں کا واضح نہیں پتا۔