وفا ق نے صوبائی حکومت کے کے مشورے پر آئی جی سندھ پو لیس غلام حیدر جمالی کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ تعینات کردیا ، اے ڈی خوا جہ نئے آئی جی سندھ پولیس مقرر ، سندھ حکومت نے نئے آئی جی پولیس کو پولیس میں اہم تبدیلیوں کا فری ہینڈ دیدیا، اے ڈی خواجہ کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات

اتوار 13 مارچ 2016 11:08

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء)وفا قی حکومت نے ہفتہ کے روزحکومت سندھ کے مشورے سے آئی جی سندھ پو لیس غلام حیدر جمالی کو ہٹاکر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ اے ڈی خوا جہ کو نیا آئی جی سندھ پولیس مقرر کر دیا غلام حیدر جمالی کے خلاف دوماہ قبل سپریم کورٹ نے12ہزاراہلکاروں کی غیر قانونی بھرتیوں اور پولیس فنڈز سے40کروڑروپے نکلوانے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا یوں سینئر پولیس افسران اے ڈی خواجہ،ثنااللہ عباسی اور سلطان خواجہ نے تحقیقات کرکے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ12ہزاراہلکاروں کی بھر تی غیر قانونی تھی کیو نکہ اس میں قد،چھاتی کی ناپ عمراور تعلیمی اسنادکو چیک نہیں کیا گیا تھا اور بعض پولیس افسران کو ٹا رگٹ دیاگیا کہ وہ اتنے ہزار اہلکاربھرتی کریں اور ان سے مبینہ طورپر فی4سے5لاکھ روپے لیے گئے اس طرح پولیس فنڈز سے اچانک40کروڑ روپے نکال لیے گئے اور تمام ادائیگی کیش میں کی گئی جوقانون کے خلاف ہے اور پھر ان اضلاع میں کیش تقسیم کی گئی جہاں امن امان کی صورتحال خراب نہ تھی ان رپورٹوں پر جب سپریم کورٹ نے کارروائی کاآغاز کیاتو آئی جی سندھ پولیس اپنے دفاع میں ریکارڈ پیش نہ کر سکے اور الٹا سپریم کورٹ کی بینچ پر عدم اعتماد کردیا ان کے اس اعتراض کو مسترد کردیا گیا اب ایک طرف چیف سیکر یٹری اور دوسری طرف نیب ان معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھرحکومت سندھ نے نئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو پولیس میں اہم تبدیلیوں کا فری ہینڈ دیدیا ہے ہفتہ کی شام نئے آئی جی سندھ پولیس نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے واضح پالیسی دی ہے کہ پولیس میں اچھی ٹیم لائی جائے تاکہ نہ صرف امن وامان بحال ہو بلکہ پولیس کے خلاف عوام کی شکایات بھی کم ہوجائیں ، ذرائع نے بتایا کہ نئے آئی جی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکمل یقین دلایا کہ وہ امن وامان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے نئے آئی جی سندھ پولیس نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہفتہ کی شام پولیس ہیڈآفس میں افسران سے تعارفی اجلاس منعقد کیا اور ان پر واضح کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن وامان بحال کرائیں کسی کا دباوٴ برداشت نہ کریں اور اپنی کارکردگی بہترکریں ، ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ اور نئے آئی جی نے صلاح مشورے تیز کردیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :