بی جے پی کے تین رکنی وفد کی وجے جولی کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ملاقات

اتوار 13 مارچ 2016 11:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) بھارت کی سیاسی پارٹی بی جے پی کے تین رکنی وفد نے وجے جولی کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ہفتہ کو پی پی پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھارت کی سیاسی پارٹی وجے جولی کی قیادت میں وفد کے دیگر ارکان وجے مہتا اور لبنیٰ آصف بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

بی جے پی کا وفد انسانی اسمگلنگ کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آیا ہے جس کا انعقاد انٹرنینشل کانفرنس ایشیئن پولیٹیکل پارٹیز نے کیا ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے رابطوں پر زور دیا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر فرحت اللہ بابر اور چیئرمین پی پی پی کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔