پا کستانی کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ، سیکورٹی مزید بہتر بنانے سے متعلق آج اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا

پیر 14 مارچ 2016 09:44

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اس سلسلے میں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق آج پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت میں سیکورٹی سے متعلق ایک اعلیٰ اجلاس آج پیر کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت ہوگا۔

بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تحفظ کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ٹیم کی سیکورٹی اب 3 ایجنسیاں مانیٹر کررہی ہیں ، سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ اس وقت ہماری اولین ترجیح تمام ٹیموں اور میچوں کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :