رہائی کے بعد کچلاک میں ہوٹل پر کھانا نہیں کھایا: شہباز تاثیر

منگل 15 مارچ 2016 09:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے رہائی کے بعد کچلاک کے کسی ہوٹل میں کھانا نہیں کھایا اور نہ ہی 350 روپے کا بل ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا سب سے پہلے نہاری کھائی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011ء میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی جانب سے 50 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ شہباز تاثیر گلبرگ کے علاقے حسین چوک کے قریب اپنے دفتر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انھیں گن پوائنٹ پر روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :