ایوان بالا میں پاک آفغان بارڈر کی مینجمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد منظور ،دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں ا ور واپس چلے جاتے ہیں،مراد سعید،پاک آفغان بارڈر کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،بارڈر پر ایف آئی اے کے رولز لاگو کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب
بدھ 16 مارچ 2016 09:55
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں پاک آفغان بارڈر کی مینجمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد کو منظور کر لیا گیا پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے پہلے قر ارداد کی مخالفت کی تاہم اپوزیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کی پالیسی کو ہدف تنقید بنانے کے بعد انہوں نے قرارداد کی حمایت کی ، ان کا کہنا تھا پاک آفغان بارڈر کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تمام سسٹم کو نادرہ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر ایف آئی اے کے رولز لاگو کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی ہے اس سلسلے میں وزارت داخلہ تمام تر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل انٹرنل پالیسی کے چار نکات پر عمل درآمد ہورہا ہے اور اس کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر مراد سعید نے کہاکہ آج سے ڈھائی سال قبل قومی داخلہ سیکورٹی پالیسی آئی تھی مگر بدقسمتی سے اس کے بعد سانحہ اے پی ایس ہوا اس کے بعد سانحہ چارسدہ ہواور ملوث افرادافغانستان سے آئے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مطلوب دہشت گرد افغانستان چلے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم آرمی چیف اور خود وزارت داخلہ یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے اکر حملے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس قرارداد کی مخالفت نہ کی جائے بلکہ بارڈر منجمنٹ سسٹم کو مظبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں جماعت اسلامی کی رکن اسمبلی عائشہ سید نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے بارڈر کا مسئلہ بہت اہم ہے ہمیشہ یہ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں جو بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس میں افغانستان سے دہشت گرد آتے ہیں اس کے علاوہ سرحدوں کے زریعے سے منشیات کا کاروبار بہت زیادہ ہو رہا ہے افغانستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں آتی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پاک آفغان بارڈر پر سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں رکن ااسمبلی عبدالستار بچانی نے کہاکہ پاک آفغان بارڈر کو مکمل طور پر سیل کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ وزرات داخلہ نے کس طرح اس قرارداد کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس قرارداد کا تعلق ملک کے دفاع اور سیکورٹی سے ہے کیا پاکستان کی خارجہ اور دفاع کی پالیسیاں مختلف ہیں کیا وزارت داخلہ پاک آفغان سرحد پر بہتر انتظامات نہیں چاہتی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ قرارداد پاکستان کے حق میں ہے جے یوآئی کے رکن مولانا نیکہاکہ پاکستان کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کے تمام وارداتوں کی مذمت کرتا ہوں اوریہ مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچاجا جائے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہاکہ پاک آفغان بارڈر کے بارے میں پاکستان کی مختلف وزارتوں کی پالیسیوں میں تضاد ہے اس وقت وزارت دفاع اور وزارت خارجہ پاک آفغان بارڈر کو سیل کرنے پر زور دے رہی ہے مگر ایوان میں موجود وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری اس کی مخالفت کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ پاک آفغان بارڈر پر تعینات اہلکاروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے دونوں ممالک آنے جانے والوں سے پیسے لیکر انہیں جانے کی اجازت دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے صرف ایک نقطے پر عمل ہو رہا ہے جس کے تحت مدارس اور مساجد اور علماء کرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاکہ پاک افغان بارڈر منجمنٹ ایک سنگین مسئلہ ہے مگر حکومت آج اس قرارداد کی مخالفت کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان سے دہشت گرد حملے کرکے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیتی ہے اور اس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین بلیم گیم شروع ہوجاتی ہے انہوں نے کہاکہ چیگ ہیگل نے ایک بیان دیا تھا کہ انڈیا پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی سیکورٹی کیلئے سیریس نہیں ہے ہندووں نے پاکستان کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ہے افغانستان میں تمام تخریبی سرگرمیوں کی پاکستان کو خبر بھی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان سے اے پی ایس کا واقعہ ہوتا ہے داعش بھی افغانستان میں سرگرم ہو چکی ہے پاکستان اورافغانستان کے درمیاں بارڈرکی کوئی منجمنٹ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن دونوں ممالک کے درمیان موجود ہے سابق افغان صدر حامد کرزئی کے دور میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جو بھی واقعہ ہوتا ہے تو اس کو پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے ان مسائل کا حل بارڈر منجمنٹ ہے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی خرابی میں سرحد کا عمل دخل ہے روزانہ 50ہزار سے زائد افراد سرحد کے زریعے ایک دوسرے ممالک میں داخل ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر افغانستان اس پر راضی نہیں ہوتا ہے تو پاکستان اپنی جانب سے بارڈر کو سیل کرے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں انجینئر عثمان ترکئی نے کہاکہ حکومت پاک آفغان بارڈر کی منجمنٹ کیلئے فوری انتظامات کرے رکن اسمبلی شیر اکبر نے کہاکہ ہم اس قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے حکومت پاک آفغان بارڈر پر نقل حمل کو پوری طرح مانیٹر کر رہی ہے طورخم بارڈر اور چمن بارڈر پر ایف آئی اے کے رولز لاگو کرنے کیلئے قوانین میں ترامیم کی جارہیں ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام افغان شہریوں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کئے تھے ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 16 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
ویمن ٹی 20ورلڈ کپ:افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو با آسانی 72رنز سے شکست دے دی،ویلاس ویمے وانیتھا نے 38جبکہ میتھالی راج نے 42رنز سکو ر کے ساتھ نمایا ں رہیں ، کھلاڑتی ہرپریت کور میچ کی بہترین کھلاڑی ... مزید
-
شکیب الحسن کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا دوسرا آل راوٴنڈر بننے کیلئے مزید 4 رنز درکار
-
وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس، 25بین الاقوامی این جی اوز کو باضابطہ پاکستان میں کام کرنے کی اجازت، اسلام آباد پولیس کو کوائف مہیا نہ کرنیوالے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے ... مزید
-
آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
-
حکومت 27 مارچ تک حقوق نسواں بل واپس نہیں لیتی اور آئین و شریعت کیخلاف اقدامات سے باز نہیں آتی تو تحریک جاری رہے گی ،دینی جماعتوں کا اعلان ،حکومت فوری خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی ... مزید
-
اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی، آرمی چیف ، پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے،پی او ایف آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دورے پر گفتگو ،آرمی چیف کا ٹارگٹ سے ... مزید
-
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اورنہ نکالنے بارے درخواستوں کو پانچ رکنی لارجر بنچ کے روبرو لگانے کا حکم، لارجر بنچ آ ج سما عت کر ے گا ،بہت محتاط ہیں اس مقدمے بارے کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتے ،چیف جسٹس ... مزید
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ،ڈویلپمنٹ اور اصلاحات کا اجلاس،کچھی کینال منصوبہ میں 70 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف،نیب نے انکوائری شروع کر دی، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی ... مزید
-
سندھ کی سیاسی وعسکری قیادت کا صو بہ میں قیام امن کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں بڑھا نے کا فیصلہ ، سنگین نوعیت کے کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے اور امن امان کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز ... مزید
-
تحفظ نسواں بل بارے مسلم لیگ (ن) کو بھی علم نہیں تھا، وزیر اعظم نے شہباز شریف کی باز پرس بھی کی ہے،مولانا فضل الرحمان کا انکشاف ،منصورہ میں مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ، تحفظ حقوق نسواں کے حوالے ... مزید
-
پرویزمشرف کوعلاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھجوانے کیلئے جلدی نہ کی گئی تو میرے موکل کوفالج ہوسکتاہے،بیرسٹر فروغ نسیم کا موقف
-
انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کی امیدواروں کو خواتین کی تصاویر والی ووٹر لسٹیں فراہم نہ کرنے اورمردووٹرز کی تصاویر والی لسٹیں فراہم کرنے کی شفارش ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ ... مزید
-
ایوان بالا میں پاک آفغان بارڈر کی مینجمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد منظور ،دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں ا ور واپس چلے جاتے ہیں،مراد سعید،پاک آفغان بارڈر کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ... مزید
-
سردار ایاز صادق نے علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا،جھوٹے بیان حلفی جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست
-
کنٹرول لائن کے قریب چینی فوج موجود نہیں ، بی ایس ایف ،وادی میں حالات کنٹرول میں ہیں ، آئی جی وکاس چند
-
امریکی سفارتخانے نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کردی ، قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
-
انڈونیشیا ، جزیرہ پاپوا میں فائرنگ ، چار شہری ہلاک
-
افغانستان ، جھڑپوں میں ضلعی پولیس سربراہ ہلاک ، دو طالبان و سہولت کار گرفتار
-
اسرائیلی سیاح کو رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سکہ مل گیا
-
ملک میں چائلڈ لیبر ورکرز میں 64فیصد کمی ہوئی ہے ، بھارتی حکام
-
سارا پالن کے شوہر ٹوڈ پالن برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی، صدارتی مہم منسوخ
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی،ہم مفت میں فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں ، شہزادہ ترکی الفیصل کی امریکہ پر تنقید
-
اقوام متحدہ میں ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے ، امریکہ ،روس نے سلامتی کونسل میں میزائل تجربات پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی
-
شمالی عراق ترکی کے فضائی حملے ، 45 کرد باغی ہلاک
-
شمالی کوریا کا ’جوہری ہتھیاروں کے تجربات‘ کا اعلان ، شما لی کوریا نے حرارت کی مدافعت کرنے والامادہ تیار کر لیا ، جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل خلا سے دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر دوسرے براعظموں ... مزید
-
شا م اورعرا ق میں داعش کا خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دینے کا انکشاف، جنگجو لونڈی بنائی گئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں حاملہ ہونے والی خواتین کے حمل ضائع کرا دیے جاتے ہیں،نیویارک ... مزید
-
پنجاب مقدس گائے نہیں ، رینجر ز کو پنجا ب میں بھی کارروائی کے لیئے اختیارت دیئے جائیں،پرویز الٰہی،قران وسنت اور آئین سے متصادم کو ئی بھی قانون قبول نہیں ،پنجاب حکومت کو تحفظ نسواں بل کی منظوری سے ... مزید
-
مصطفی کمال کی نئی پارٹی کے تین ناموں مشاورت شروع،ڈیموکریٹک قومی موومنٹ ، پاکستان قومی موومنٹ اور نیشنل قومی موومنٹ کے نام زیر غور
-
حکومت کی جانب سے دو سال میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو قوم کے ٹیکس سے حاصل کردہ رقم سے 9 ارب روپے اشتہارات کی مد میں د ئیے جانے کا انکشاف ، جنوری 2013 ء تا دسمبر 2015 تک پرنٹ میڈیا کو 6 ارب 10 کروڑ 7 لاکھ 53 ہزار ... مزید
-
آصف زردار ی جنر ل راحیل کی ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ذوالفقار مرزا ،مصطفی کما ل اینڈ کمپنی نے بھی اگر قوم سے غداری کی تو انکا حشر بھی الطاف حسین جیسا ہو گا،ایم کیو ایم کے اچھے لوگوں ... مزید
-
قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ،ائیرلائن کا آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان ،104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے ... مزید
-
پنجاب،وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد ، وی وی آئی پیزکی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں،پنجاب حکومت
-
عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی
-
مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں کا اضافہ ہواہے، پلڈاٹ کا انکشاف
-
پہلی مرتبہ پاکستان میں موبائل فونز کی پیداوار کا آغاز، فیکٹری نے کام شروع کر دیا،موبائل فون بنانے والی کمپنی ”جی فائیو“ نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے شروع کر دیئے، میڈ ان پاکستان کا لیبل ہوگا ... مزید
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار450روپے سے کم ہوکر49ہزار50روپے ہوگئی
-
وزیراعظم کا رانا ثناء الله کے مولانا فضل الرحمن ایم این اے بارے بیان پر اظہار برہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.