پاکستان اور ترکمانستان کا تجارت سمیت اقتصادی تعاون بڑھانے پراتفاق، مختلف شعبوں میں معاہدوں کی9 مفاہمتی یادشتوں پر دستخط ، ترکمانستان اور پاکستان تاریخی ،مذہبی اور ثقاتی بندھن میں جڑے ہیں وقت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، نواز شریف، ترکمانستان خطے میں پاکستان کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش جلد پوری ہو گی ،قربان علی محمدوف،صدر ممنون حسین سے تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین ظہروف شکروف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ،پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے ،مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،ممنون حسین

جمعرات 17 مارچ 2016 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء ) پاکستان اور ترکمانستان نے باہمی تجارت سمیت اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں کی9 مفاہمتی یادشتوں پر دستخط کر لیے گئے ، مفاہمتی یادشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب سے قبل دنوں ممالک ے کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم محمد نوا زشریف نے کی اور ترکمانستان کے وفد کی انکے صدر قربان علی محمدوف نے کی ۔

دنوں ممالک کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے تیسرے مذاکراتی دور میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ معاہدوں کے دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ترکمانستان اور پاکستان تاریخی ،مذہبی اور ثقاتی بندھن میں جڑے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ترکمانستان کے صدر اور انکے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں ، ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ 9ماہ میں مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے ، ترکمانستان کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا،دنوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ،دنوں ممالک کے درمیاں مشترکہ بزنس فورم میں باہمی تعلقات سے تجار ت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ، انہوں نے کہا کہ ستمبر میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی پروقار تقریب میں شرکت پر خوشی ہے ،تاپی منصوبے توانائی کے شعبہ کاایک بڑا منصوبہ ہے ، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان مین گیس کی قلت میں مدد ملے گی اور لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پایہ جا سکتا ہے، پورا یقین ہے رکمانستان کی گیس سے پاکستان میں صنعتوں کا پہہ چلے گا ،وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کے صدر کے ساتھ کاسا 1000توانائی منصوبے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے اور اس منصوبے کا جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقی راوبط کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ،اور علاقائی رابطوں کا فروغ ہمارے 2025کے ویژن کا اہم ستون ہے ،پاکستان علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل ہے ، پاکستان کی بندرگاہیں بحیرہ عرب اور ترکمانستان کو سب سے چھوٹا راستہ فراہم کرتی ہیں ، ہم ملک کو شاہراؤں کے رستے وسطی یشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان کی بندرگاہیں بحیریہ عرب کے علاوہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی چھوٹا راستا فراہم کرتی ہیں ،وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ترکمانستان کے ساتھ ملکر کام کر ہے ہیں بنیاد ڈھانچے کی ترقی سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور سیاحت کو فرغ ملے گا ۔

دنوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا م، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تجارت ، اقتصادی تعلقات کے فروغ ، پالیسی سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ، دفاعی تعاون ، سمیت 8مختلف شعبوں میں معاہدے طے پائے ہیں ، انہون نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے ، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں دنوں ممالک ان کے خاتمے کے لیے ملکر کام کریں گے ،دہشت گردی اقتصادی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے ، وزیراعظم نوازشریف نے ترکمانستان کے صدر کو دورہ پاکستان پر شکریہ ادار کرتے ہوئے انکی دورہ ترکمانستان کی دعوت کو قبل کر لیا ہے اور وہ جلد ترکمانستان جائیں گے ۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف نے کہا کہ شاند ار مہمان نوازی پر پاکستانی قوم اور وزیراعظم کا شکر گزار ہوں ، ترکمانستان خطے میں پاکستان کو اہمیت دیتا ہے ، دنوں ممالک کے درمیاں مختلف معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں ، ان سمجھوتوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے ،ترکمانستان پاکستان کی ترقی پر خوش ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری دیکھنا چاہتا ہے ،وزیراعظم پاکستان سے ملاقات ساز گار ماحول میں ہوئی ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، ترکمانستان کے صدر نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، خطے میں امن کے لیے تمام پڑوسی ممالک ملکر کوششیں کرنی چاہیے ، امید ہے پاکستان کی امن کی خواہش جلد پوری ہو گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بردارانہ تعلقات ہیں معاہدوں سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا چاہیے ،۔

ادھرصدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے ، جموں و کشمیر کے مسئلہ کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہیے ہیں ، افغانستان میں امن پاکستان اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ، افغانستان کی حکومت اور طالبا ن پر مذاکرات کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین ظہروف شکروف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ترجمان ایوان صدر کے مطابق بدھ کے روز تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،صدر مملکت نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دیرنہ تعلقات ہیں ،دنوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے دفاعی تعاون خوش آئند ہے ،پاکستان ،تاجکستان کے ساتھ دفاعی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے ، پاکستان دفاعی شعبہ میں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تاجکستان سے تعاون کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے عوامی رابطوں او ر تجارت کا فروغ ناگزیر ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش ہے ، افغانستان میں امن کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ، افغانستان کی حکومت اور طالبان بھی مذاکرات کے لیے کوششیں کر رہے جو ایک نیک شوگن ہے ،صدر مملک نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان خطے میں امن کے لیے بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے ، اور بھارت سے جموں کشمیر کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نا چاہتے ہیں ۔

اس موقع پر تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین ظہروف شکروف نے صدر مملکت کا بھرپور مہمان نواز پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اورتاجکستان صدیوں سے ثقافتی رشتہ میں منسلک ہیں ،پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے خوشحالی کا پیغام ہے ، راہدری منصوبے سے تاجکستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔