ملائشیا کی شہریت لینے والے پاکستانیوں کی پاکستانی شہریت ختم ہوجاتی ہے ،پاکستا ن میں ویزے کی معیاد سے زائد عرصہ تک رہنے پر انہیں باقاعدہ درخواست دینی ہوگی ،مریم اورنگزیب

جمعرات 17 مارچ 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤنو ٹس پر بات کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملائشیا کی شہریت لینے والے پاکستانیوں کی پاکستانی شہریت ختم ہوجاتی ہے ،پاکستا ن میں ویزے کی معیاد سے زائد عرصہ تک رہنے پر انہیں باقاعدہ درخواست دینی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان میں رکن اسمبلی شیر اکبر صا حبزادہ طارق اللہ اور عائشہ سید کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کیا انہوں نے بتایاکہ اگر ملائشیا کی شہریت رکھنے والا پاکستانیوں کی پاکستان میں ویزے کی معیاد90دن ہوتی ہے تاہم اس کے بعد پاکستان میں دو ہفتوں سے زیادہ وقت گزارے تو انہیں فیس ادا کرنی پڑتی ہے انہوں نے کہاکہ 2009کی ویزہ پالیسی کے مطابق پہلے یہ فیس معاف کر دی جاتی تھی تاہم اب یہ ممکن نہیں ہے اور یہ ایک قانون ہے اور اسی طرح ویزہ کی معیاد میں توسیع کی جاتی ہے شیر اکبر خان نے کہاکہ ہماری پاکستانی کمیونٹی کے لاکھوں افراد ملائشیا میں ملازمت کرتے ہیں اور ہزاروں پاکستانیوں نے ملائشیاء کی شہریت اختیار کی ہے مگر جب وہ پاکستان آتے ہیں تو ان سے جرمانے وصول کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان افراد سے ڈالروں کے حساب سے جرمانہ لینا زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ کیا پاکستان ملائشیاء کی شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو ویزہ کی معیاد 5سال کرنا چاہتی ہے یا نہیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ ایک ملک سے دوسرے ملک کے ساتھ معاہدے کے تحت ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جاتی ہے تاہم پاکستان میں اپنے مقررہ معیاد سے زائد مدت تک رہنے کیلئے پہلے سے درخواست دینا ہوتی ہے اور اس پر کوئی بھی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے جماعت اسلامی کے ممبر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہاکہ اگر ان پاکستانیوں کو 5سال کا ویزہ جاری کیا جائے تو بہتر ہوگا خاتون ممبر عائشہ سید نے کہاکہ بونیئر اور مالاکنڈ ڈویژن نے ہزاروں کی تعدادمیں پاکستانی ملائشیاء میں رہائش پذیر ہیں اور وہ بھاری زرمبادلہ بھجوارہے ہیں لہذا اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں

متعلقہ عنوان :