پاکستان ایٹمی سیکورٹی کو بخوبی نبھارہا ہے، اوباما انتظامیہ

اتوار 20 مارچ 2016 10:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ذمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کی نائب سیکریٹری روز گاٹ مائلر نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے پاکستان کا سینٹر فار ایکسی لینس ادارہ نہ صرف بہترین انداز میں کام کررہا ہے بلکہ جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لیے علاقائی سطح پر عالمی ایجنسی کے تعاون سے تربیت بھی فراہم کررہا ہے