بھارتی جیلوں میں 439 پاکستانی زیر حراست ،قومی شہریت کی تصدیق کر دی گئی

اتوار 20 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء) بھارتی جیلوں میں 439 پاکستانی زیر حراست ہیں جن کی قومی شہریت کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 22 پاکستانی امرتسر کی جیل میں قید ہیں خبر رساں ادارے کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان کی حکومت قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرتی ہے جب کوئی گرفتاری مشن کے نوٹس میں لائی جاتی ہے ان کی پاکستانی شہریت ثابت کرنے کے لئے زیر حراست افراد کے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لئے قونصلر تک رسائی سے متعلق بھارتی حکام کو استدعا کرتا ہے ایک مرتبہ جب کسی قیدی کی قومی شہریت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ مشن فوری رہائی اور وطن واپسی کے لئے بھارتی وزارت خارجہ امور کو باضابطہ استدعا کرتا ہے اگر ایسی درخواست خاطر میں نہیں لائی جاتی تو بھارتی حکام قیدی کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دیتے ہیں پاکستان ملزم کے دفاع کے لئے مشن قانونی امداد کا انتظام کرتا ہے مشن وہ افراد جو رہا کر دیئے جاتے ہیں یا ان کی متعلقہ سزا مکمل ہو جاتی ہے ان کی فوری وطن واپسی کے لئے سہولیات بہم پہنچاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :