پاکستان نے یو ایس ایڈ کا چیمپئینز آف ٹی بی ایوارڈ جیت لیا ،پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ وصول کیا

اتوار 20 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء )پاکستان نے یو ایس ایڈ کا چیمپئینز آف ٹی بی ایوارڈ جیت لیا ہے ۔ 2016کایو ایس ایڈ چیمپےئنز آف ٹی بی ایوارڈ پاکستان کے نام رہا ۔امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ واشنگٹن ڈی سی میں وصول کیا ایوارڈپانچ برسوں میں انسدادٹی بی سے متعلق موثر اقدامات پر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ تقریب میں عالمی برادری کی پاکستان کی ٹی بی کے خلاف کردار کی تعریف پاکستان کی ضدی ٹی بی کیخلاف کامیابی کی شرح دنیا بھر میں سب سے ذیادہ رہی،پاکستانی ٹی بی مریضوں کی صحتیابی کی شرح دنیا بھر میں سب سے ذیادہ رہی پانچ سالوں کے دوران ٹی بی سے شرح اموات میں 50فیصد کمی آئی ،گذشتہ پانچ برسوں میں پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے ۔