بھارت ، پاکستان دو حقیقتیں،بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیا جائے،ڈاکٹر طاہر القادری، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی اداروں میں امن نصاب پڑھایا جائے ،داعش کفر ہے،14سو سال کی اسلامی تاریخ میں کسی صوفی نے کفر کا فتویٰ نہیں دیا،نئی دہلی میں ” صوفی کانفرنس “سے خطاب،انڈین نیشنل ٹی وی چینل نے سربراہ عوامی تحریک کا خطاب براہ راست دکھایا، کانفرنس میں ہزاروں کی شرکت
پیر 21 مارچ 2016 09:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء )پاکستان عوامی تحریک کے قائد منہاج ا لقرآن کے بانی وسر پرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نئی دہلی میں منعقدہ چار روزہ عالمی صوفی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دو حقیقتیں ہیں ،دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں ،4جنگیں بھی لڑ لیں بالاخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے ،دونوں ملکوں کا اصل دشمن داعش ہے ،پائیدار امن ،ترقی اور استحکام کیلئے بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیاجائے ،علاقائی تنازعات حل اور دہشتگرد گروپوں کا سیاسی استعمال بند ہونا چاہیے۔
غربت اور جہالت کو ختم کر کے نوجوانوں کو دہشتگرد گروپوں کا حصہ بننے سے روکا جا سکتا ہے ،اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اس کا گلے کاٹنے والوں سے کوئی تعلق نہیں ۔(جاری ہے)
رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی اداروں میں امن نصاب پڑھایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ 14سو سال کی اسلامی تاریخ میں کسی صوفی نے کفر کا فتویٰ جاری نہیں کیا ۔صوفیائے کرام نے پیا ر اور انسانیت کے احترام کا سبق دیا ۔
صوفیائے کرام نے لوگوں کو اسلام کے دائرے میں داخل کیا اور تکفیری گروپوں نے لوگوں کو اسلام کے دائرے سے نکالا۔اسلام کی سر بلندی،احترام آدمیت اور پر امن معاشروں کی تشکیل کیلئے پھر سے صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا اور خانقاہی نظام کوفعال بنانا ہو گا ،انہوں نے کہاکہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ بعض مسلمان ممالک نے فرقہ واریت کو پھیلانے پر کھربوں ڈالر خرچ کئے،امت کو تقسیم اور منتشر کیا گیا ۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہر کلمہ گو مسلمان محمد عربی ﷺ کا امن اور پیار والا پیغام لے کر باہر نکلے اور خوارج اور تکفیری گروہوں کے خلا ف نبرد آزما ہو ۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ داعش کفر ہے جو حلال حرام کی تمیز ختم کر رہے ہیں، جو شراب،خنزیر کو حلال اور بے گناہوں کو بے رحمی سے قتل کرنا جائز سمجھتے ہیں ۔دنیا کی تمام حکومتوں ،انسانی معاشروں بالخصوص مسلم ریاستوں کو داعش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کرنی ہو گی ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ یہ داعش اور القاعدہ اور دہشت گرد گروپس نئے نہیں ہیں یہ دجال کی آمد تک مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتے رہیں گے اس تکفیری گروہ نے امام مالک کو 25سال تک گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا ،امام شافعی کے خلاف تکفیری تحریکیں چلائیں۔امام احمد بن حنبل کو کوڑے لگوائے ،بایزید بسطامی ،امام غزالی کے خلاف کفر کے فتوے دئیے اور انکی کتب کو جلایا یہ وہ ہستیاں ہیں تاریخ نے جن کے حق میں فیصلہ دیا اور آج انہیں ہستیوں کی تحقیقی کتب علمی سفر کا پہلا زینہ ہیں اور تکفیری گروہوں کا تاریخ میں منہ کالا ہوا،آئیندہ بھی انکا یہی انجام ہے ،احادیث مبارکہ کے مطابق یہ فتنے قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے ان کی ہلاکت خیزیوں سے غفلت کا ارتکاب انسانیت کیلئے زہر قاتل ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن فتنہ خوارج کے خلاف دنیا کے کونے کونے میں حق کی آواز بلند کر رہی ہے ۔سربراہ عوامی تحریک کا خطاب انڈین نیشنل چینلز نے براہ راست دکھایا،صوفی کانفرنس کا اہتمام آل انڈیا علما مشائخ بورڈ کی طرف سے کیا گیا تھا۔سربراہ عوامی تحریک خطاب کیلئے آئے تو ہزاروں شرکاء نے کھڑے ہو کر انکا استقبال کیا اور خیر مقدمی نعرے لگائے۔دنیا کے 20 ممالک کے 40 سے زائدعلماء ،مشائخ ،سکالرز کانفرنس میں شریک ہوئے ۔صوفی کانفرنس نئی دہلی رام لیلا میدان میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پاکستان سے منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین بھی کانفرنس میں شریک ہوئے،کانفرنس میں ہندو مذہب کے پیشوا اور دیگر مذاہب کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بامقصد اور کامیاب صوفی کانفرنس کے انعقاد پر علماء مشائخ بورڈ کے جملہ ذمہ داران و ممبران کو مبارکباد دی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 21 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
قومی کرکٹ ٹیم دھڑے بندی کا شکار ،ایک دھڑے کی سربراہی شاہد آفریدی جبکہ دوسرے کی شعیب ملک نے سنبھال لی دونوں دھڑوں نے اپنے چار چار کھلاڑیوں کے گروپ بنا لئے،سرفراز احمد سائیڈ لائن
-
قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ ارکان کے ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
دوہرے معیار کی انتہا ،مشرف کے باہر جانے کی مخالفت وہ جماعت کررہی ہے جس نے انکے ساتھ این آر او والی دوستی نبھائی ،چوہدری نثار ، مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار دفعہ بیرون ملک گئے کیا اس وقت حکمرانوں ... مزید
-
پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک شروع، ملک بھر میں مظاہرے،حکومت واضح کرے مشرف کی روانگی کسی ڈیل یا کسی دباؤ کا نتیجہ تھا، پیپلزپارٹی مشرف کو باہر بھجوانے کی مذمت ... مزید
-
وزیراعظم نے سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18کی منظوری دیدی، پالیسی فریم ورک تمام فریقین سے ایک سال جامع مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ،وزیر تجارت کی سربراہی میں ٹریڈ کمیٹی قائم ،کمیٹی سٹریٹجک ٹریڈ ... مزید
-
آزاد کشمیر ، چترال اور خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ،مزید 18افراد جاں بحق، پانچ طالب علموں سمیت آٹھ لاپتہ ، اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم ، آزاد کشمیر میں ... مزید
-
کراچی،بلاو ل بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی ا کا اعلیٰ سطحی اجلاس،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور ، چیئرمین پی پی پی کو 4اپریل کو گڑہی ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف سے مودی کی ملاقات اچھا اقدام تھا،نریندر مودی نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جو خطے میں توازن کے لئے ضروری ہیں ، مودی کو بھارتی عوام کی حمایت حاصل ہے وہ ... مزید
-
بھارت ، پاکستان دو حقیقتیں،بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیا جائے،ڈاکٹر طاہر القادری، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی اداروں میں امن نصاب پڑھایا جائے ،داعش کفر ہے،14سو سال کی اسلامی ... مزید
-
منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات،پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کے اختتام پر کونسلر اور ناظمین کو مختلف ڈپارٹمنٹس میں بھرتی کیا گیا
-
کراچی ،لانڈھی جیل سے 86 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا
-
سندھ حکومت کے خلاف اپوزیشن گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا یکم اپریل کو حیدر آباد سے تحریک شروع کرنے کا اعلان،یکم اپریل کو حیدر آباد سے رابطہ عوام مہم شروع ، دو اپریل کو ٹنڈو آلہ یار، میر پور خاص،عمر کوٹ ... مزید
-
آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 3 روپے 50 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان
-
ایم کیو ایم سے منحرف رہنماؤں مصطفی کمال گروپ کی سیاسی سرگرمیاں جاری ، رضاہارون اور افتخارعالم کی پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات ، سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال،آج عوام ... مزید
-
وفاق نے پشاور میں رینجر کی تعیناتی سے معذرت کرلی،صوبے میں رینجر کی تعیناتی کے لئے قانون میں ترامیم کرنے پڑے گی ،خیرپختونخواہ حکومت
-
پاکستان، بھارت میچ میں غلط قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی خان کی حمایت میں علی ظفر بول پڑے
-
پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیانات آئے، انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،پرویز رشید ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتراض نہیں،پیپلز پارٹی کی صرف پچھلی نشستوں سے آّوازیں ... مزید
-
پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا
-
انقرہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت کردی گئی ، ترکی نے دہشت گردی سے متاثرہ تمام ممالک ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون بڑھائے گا ،ترک وزیر داخلہ
-
کیوبا میں امریکی کمپنی سٹاروڈ کا تاریخی معاہدہ
-
سپین میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار، چودہ افراد ہلاک
-
مہاجرین کے ساتھ اظہار یک جہتی، متعدد یورپی شہروں میں مظاہرے
-
عراق ،شام میں داعش پسپائی کا شکار ہے، رپورٹ
-
فلائی دبئی کے جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر مل گیا
-
مصر،سینائی میں ایک اور حملہ، تیرہ پولیس اہلکار ہلاک
-
یونان پہنچنے کی کوشش میں مزید دو مہاجرین ہلاک
-
ایران، حزب اللہ اور القاعدہ کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ،’نائن الیون کے بعد ایران اور حزب اللہ القاعدہ کے سہولت کار بنے، رپو رٹ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات ، توانائی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال ،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئے گی،بجلی بھی سستی ملے ... مزید
-
توانائی بحران 2018 تک ختم ہو جائے گا،حمزہ شہباز ، عمران خان کے دھاندلی کے الزامات تین عدالتوں نے مسترد کر دیئے، مسلم لیگ کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کو عوام سمندر میں غرق کردینگے،کنٹینروں پر بیٹھ ... مزید
-
مشرف کو کوبیرون ملک بھیجنے میں کسی ملک کاکردارنہیں ،پرویزرشید
-
کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے قانون سازی میں ناکامی،حکومت کا میڈیا کے ذریعے اگاہی پھیلانے کا منصوبہ تیار
-
جے یو پی نے تین رکنی اہل سنت تھنک ٹینک کا اعلان کردیا، اہل سنت مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے، شیر کو بکری بنانا ہوگا، پیر اعجاز ہاشمی
-
مالی بے ضابطگیاں،نیواسلام آباد ائیرپورٹ رواں سال میں بھی مکمل نہ ہونیکا امکان،ٹھیکیدار کو اخراجات سے زائد کی ادائیگیاں،نیواسلام آباد ائیرپورٹ میں بدعنوانیاں اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے کیسز ... مزید
-
مشرف کے جاتے ہی اے پی ایم ایل میں پھوٹ پڑ گئی، احمد رضا قصوری اور ڈاکٹر امجد آمنے سامنے آگئے،پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد رضا قصوری کے خلاف نئی دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ
-
وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے چینی ، آٹا ، گھی اور تیل پر سبسڈی کے لئے حکومت کو سفارشات بجھوا دیں،عوام کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف کی فراہمی کے لئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.