فوج نے قوم کے مطالبے پر دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی،صدر،دشمن تخریبی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وانا میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب
منگل 22 مارچ 2016 09:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاک فوج نے قوم کے مطالبے پر دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے جس کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔دشمن تخریبی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔ صدرنے کہاکہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل فخرہیں اور اس نے دہشت گردی کیخلاج جنگ میں فقیدالمثال قربانیاں دی ہیں اور دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیواربنی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے پاک فوج کے جوانوں نے ایک نیاباب رقم کیاہے جسکی پوری دنیامعترف ہے۔
صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ افغان سرحدسے قربت کی وجہ سے قبائلی علاقاجات دہشت گردی سے متاثرہوئے ،پاکستان کی معیشت کوناقابل تلافی نقصان ہوا،لاکھوں افرادبے گھرہوئے اور خصوصاًخیبرپختونخواکونشانہ بنایاگیا،خودکش حملوں میں اضافہ ہوتاگیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سب کچھ اسلام کے نام پرکیاگیاحالانکہ اسلام امن وبھائی چارے کادرس دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کاراستہ اختیارکیالیکن جب مذاکرات ناکام ہوئے توپاک فوج نے قوم کے بھرپورمطالبے پردہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیاجو عین اسلامی اصولوں کے مطابق ہے کیونکہ دہشت گردی ایک فسادہے اوریہ آپریشن اس فسادکی بیخ کنی کیلئے شروع کیاگیاہے۔انہوں نے فوجی جوانوں پر زوردیاکہ پاکستان اورآنے والے نسلوں کودہشت گردوں سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کواپنی فوج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادہے۔انہوں نے اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں کے لئے پچاس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ صدرمملک ممنون حسین نے کہاکہ متاثرین کی جلدازجلداپنے گھروں کوباعزت واپسی اوران کی آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، متاثرین کی بحالی اورواپسی کے سلسلے میں پاک فوج کاکردارقابل ستائش ہے تاہم اب سول انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انتظامی امور احسن طریقے سے نبھائے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقاجات میں مزیدامن وامان کے قیام کیلئے لیویزمیں نئی آسامیاں پیداکی جارہی ہیں تاکہ شرپسندوں کوپھرسے سراٹھانے کاموقع نہ ملے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں اندھیرے ختم ہورہے ہیں اورایک نئے افق آغازہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے باعث پاکستان کی ترقی پرمنفی اثرات مرتب ہوئے، حکومت اقتصادی ترقی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی ایک نئے دورمیں داخل ہوجائیگا۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس منصوبے کی تکمیل سے خطے کاسب سے اہم ملک بن جائیگا اوروطن عزیزمیں معاشی خوشحالی کاایک نیادورشروع ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے2018تک لوڈشیڈنگ پرکافی حدتک قابوپالیاجائیگا۔بعدازاں انہوں نے کیڈٹ کالج واناکا دورہ کیا جہاں پرکالج کے پرنسپل کرنل ندیم ارشاد نے انہیں کالج کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ کالج میں 333 طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے 70 فیصد کا تعلق فاٹا سے ہے۔ کیڈٹس سے خطاب میں صدر نے کہا کہ ملک سے پسماندگی اور جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ تعلیم کا حصول ہے۔انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ وہ محنت کرکے قوم وملک کا نام روشن کریں اورایمانداری کیساتھ اپنے ملک کی دفاع اورخدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔قبل ازیں وانا آمد پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کیا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل خالد جاوید نے انہیں جنوبی و زیرستان میں امن و امان کی صورتحال اور متاثرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 22 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پاکستان بمقا بلہ نیوزی لینڈ، محمد حفیظ، وہاب ریاض کی فٹنس کا جائز ہ لینے کے بعد ان کا ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈاکٹر سہیل سلیم
-
قومی ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں ، مینجمنٹ متحرک ، ہوٹل میں ہی کھلاڑیوں سے میٹنگ کرکے آپس کے گلے شکوے دور کرادیئے گئے ، میٹنگ میں پہلے کھلاڑیوں کو موسیقی سے لطف اندوز کرنے کے ساتھ فلم بھی دکھائی گئی، ... مزید
-
ایمپائر نے کرس گیل کو میدان سے باہر نکال دیا ، دنیش رام دین آؤٹ ہوئے تو کرس گیل نے اپنے پیڈز اور ہیلمٹ پہنا، ہاتھ میں بلا تھام کر گراوٴنڈ میں گھسنے کی کوشش کرنے لگے تو اچانک فورتھ ایمپائر نے ان کو ... مزید
-
بھارتی شہری اپنی ہی ہم وطن ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے خلاف زہر اگلنے لگے، انڈیا کو سپورٹ کرنے کے باوجود سینکڑوں بھارتی شہریوں نے پاک بھارت میچ کے بعد ثانیہ مرزا کو دنیا کی ’موسٹ کنفیوڑڈ‘خاتون قرار ... مزید
-
ورلڈ ٹی 20 میں باؤلرز پر پابندی ، بنگلہ دیشی شائقین سڑکوں پر نکل آئے ، آئی سی سی کا علامتی پتلا بھی جلایا، سوشل میڈیا پر بھی بنگلہ دیشی شائقین کا پابندی پر شدید غم و غصے کا اظہا ر
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،اپوزیشن کا حکومت کی آئین شکنی پر اظہار افسوس،دونوں ایوانوں میں الجھاؤ اور ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی، قوم ہم سے پوچھنا چاہتی ہے کہ پرویز مشرف ملک سے باہر کیسے گئے،شاہ محمود ... مزید
-
فوج نے قوم کے مطالبے پر دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی،صدر،دشمن تخریبی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاک فوج نے دہشت ... مزید
-
5سالہ آٹو پالیسی کا اعلان، گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں10فیصد کمی،آٹو پالیسی میں نئی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات، 2021 تک350,000گاڑیوں کی پیداوار یقینی بنائی جائے گی،30سال ... مزید
-
پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن 2005 ء کی توثیق کردی،صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر توثیق کے دستخط کردئیے
-
ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا،متحد ہ لندن سیکریٹریٹ کے اہم رہنما انیس احمد ایڈووکیٹ بھی مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے ،مصطفی کمال نے ایم کیوایم رہنماوٴں اور کارکنوں کے ضمیر کو جھنجوڑا، ذہنی ... مزید
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، گیس چوری کی روک تھام اور وصولیابی کا بل 2016 کثرت رائے سے منظور ، بل کے مطابق گیس چوری یا گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے کے لئے زیادہ سے زیادہ 14 سال سخت قید اور کم سے کم ... مزید
-
ایران نے پاکستان آزا دانہ تجارتی معاہدے کے تحت مذاکرات کرنے کی حامی بھرلی، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں ایف ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات کئے جائینگے ،معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو آئندہ ... مزید
-
آرمی چیف سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکلسن کی ملاقات ،علاقائی سکیورٹی ، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے علاوہ پاک افغان سرحد پر تعاون بہتر بنانے پر تبادلہ خیال،جنرل راحیل ... مزید
-
باجوڑ ایجنسی ،افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سیکیورٹی اہلکار شہید
-
درخت لگانے کا مقصد آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے، عمران خان ،تحریک انصاف بلین ٹری مہم کے تحت پختونخوا میں 1ارب 20کروڑ سے زائد درخت لگائے گی ، نوجوان طلباء و طلباء سے درخواست ہے اپنے ہاتھوں ... مزید
-
میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ‘ کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں آیا‘ پرویز مشرف،سابق صدر اور چوہدری شجاعت کا ٹیلی فونک رابطہ‘ چوہدری برادران کو دبئی میں ملاقات کی دعوت،دبئی جانیوالے کیلئے پارٹی ... مزید
-
ایم کیوایم نے مجھے قتل کرنے کامنصوبہ بنایاتھا،وزیرداخلہ چوہدری نثارنے مجھے2سال پہلے بتایاتھا آپ اپنی سیکورٹی کاخیال رکھیں ،عمران خان ،امیدہے چوہدری نثار”را“ سے تعلقات کے حوالے سے کیس کومنطقی ... مزید
-
غیر ملکی فنڈنگ پر حکومتوں کا موثر کنٹرول ہونا چاہیے،ڈاکٹر طاہر القادری،دہشتگردی اژدھا،تنگ نظری،فرقہ واریت،عدم برداشت سانپ ہیں،بی بی سی ہندی ٹی وی کو انٹرویو،ڈاکٹر طاہر القادری نئی دہلی سے آج ... مزید
-
کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی، اوباما کی کیوبا کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس
-
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیاں بالائے طاق رکھ دیں ،متعدد میزائل تجربات
-
شام‘ سکیورٹی فورسز نے راقاہ کے متعدد علاقوں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا
-
نیوزی لینڈ دنیا بھر میں جوہری مواد کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ، جان کی ،آئندہ ہفتے واشنگٹن میں جوہری تحفظ کانفرنس اس سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اہم کامیابیاں سمیٹے گی ، صحافیوں ... مزید
-
روس ، وفاقی ایسٹرن یونیورسٹی کے ریکٹر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار
-
برطانیہ کے دو بحری جہاز امریکہ کے لئے پلوٹونیم لے جانے جاپان پہنچ گئے
-
ایم ایچ 370: موزمبیق سے ملنے والے ٹکڑے آسٹریلیا منتقل، ایک ملبے کا ٹکڑا امریکہ کے ایک غیرپیشہ ور کھوجی کو فروری میں ملا تھا
-
سمندری حدود کی خلاف ورزی ،انڈونیشیاء کا چین سے احتجاج،چینی جہاز نے متنازعہ علاقے کی خلاف ورزی کی ،اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ،انڈونیشیائی وزیر خارجہ
-
ایرانی جنرل نے بحرین کو ایران کا اٹوٹ انگ قرار دیا،سپریم لیڈر سے منامہ کو تہران میں ضم کرنے کے اعلان کا مطالبہ
-
عوام کی خدمت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نواز شریف،وفاقی حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے،موجودہ حکومت نے مشکل دور میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر اسے ترقی ... مزید
-
اپوزیشن سیاسی جماعتیں پی آئی اے بل کی منظوری کیخلاف ڈٹ گئیں، بل کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بجائے مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے ،مطالبہ ،پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ... مزید
-
پیر صابر شاہ کی ایک اور غلطی، 23مارچ کو قائد اعظم کا یوم ولادت قرار دیدیا
-
طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر ایس پی عبدالرحیم شیرازی نے فائرنگ کا حکم دیا ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس استغاثہ کے 2 گواہان شکیل احمد اور علی احسن کا انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بیان،ماڈل ٹاؤن ایم بلاک ... مزید
-
جعلی کرنسی کا کارو با ر کرنیوالی تین خواتین گرفتار ،مقدمہ درج
-
کوہلو،ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ12 شرپسند ہلاک،ہلاک شرپسند ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے ، ترجمان ایف سی
-
ملک بھر میں آئندہ دو روز میں موسم گرم اور خشک رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.