حکومت کا ایران سے باضابطہ تجارت کا فیصلہ،ایران سے یومیہ 20 ہزار لٹر پٹرول و ڈیزل اسمگل ہو رہا ہے ، قومی خزانے کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، وزارت پٹرولیم

بدھ 23 مارچ 2016 09:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) ایران سے پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکومت ایران کے ساتھ تیل مصنوعات کی باضابطہ تجارت شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق ایران سے یومیہ 20 ہزار لٹر پٹرول و ڈیزل اسمگل ہوتا ہے ، چوری چھپے تیل مصنوعات ملک میں آنے سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز نہ لگنے کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں توقع ہے کہ حکام ایران سے تیل مصنوعات کی تجارت شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کریں۔ ایران پر سے بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب پاک ایران تجارت کو فروغ ملے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :