یکساں نظام صلوٰةکا منصوبہ اسلام آ باد میں بھی ناکام ،پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد نے بھی یکساں نظام صلوٰةکو مسترد کردیا

بدھ 23 مارچ 2016 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھر میں یکساں نظام صلوٰةکا منصوبہ اسلام آ باد میں بھی کامیاب نہ ہوسکا پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد نے بھی یکساں نظام صلوٰةکو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے نماز ظہر کیلئے 1:30 بجے کا وقت مقرر ہے مگر پارلیمنٹ ہاؤس میں 1:15 پر پڑھائی جا نے لگی ہے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز ظہر کی باجماعت ادائیگی کے وقت ا پنے ہی نظام صلوٰةکی نفی کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :