اشتعال انگیز،بدحواسی،مایوسی پھیلانے والی خبروں پر پابندی عائد ، پیمرا نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مستقبل میں خبروں کی شائستگی اور قدروقیمت کا خیال رکھنے کا حکم دیدیا،الیکٹرونک میڈیا بچوں اور عورتوں کیلئے پر سوز بیک گراؤنڈ میوزک اور خبروں میں نہ صرف احتیاط کریں بلکہ اجتناب کریں

جمعہ 25 مارچ 2016 10:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء)پیمرا نے اشتعال انگیزی،بدحواسی،مایوسی پھیلانے والی اور بچوں اور عورتوں کیلئے پرسوز خبروں اور میوزک پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا کو جاری ایڈوائس میں پیمرا نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مستقبل میں خبروں کی شائستگی اور قدروقیمت کا خیال رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک میڈیا بچوں اور عورتوں کیلئے پر سوز بیک گراؤنڈ میوزک اور خبروں کے معاملے میں نہ صرف احتیاط کریں بلکہ اس سے اجتناب کریں،تمام ٹی وی چینلز دہشتگردی کے واقعات کی نشریات میں صحافتی اقدار اور حدود کی درجہ بندی کرے،واقعہ کا حقیقت پسندانہ عکاسی کرے،غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کرے،جب واقعہ کی فوٹیج دوبارہ نشر کرنا ہو تو اس پر واضح انداز میں ”فائل“ لکھیں اور جو فوٹیج نئی ہو تو اس پر”تازہ ترین“ لکھا جائے۔

خونی مناظر،تشدد وجرائم کی غیر ضروری فوٹیج نہ چلائی جائیں۔مزید میڈیا رپورٹرز،اینکرپرسن اور جرنلسٹس وغیرہ کو چاہئے کہ الفاظ،آواز اور حواس پر قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ اعصاب پر قابو رکھیں اور اشتعال انگیزی اور بدحواسی نہ پھیلائیں،بلاتعطل نشریات میں اپنے لہجے اور آواز کو دھیما رکھا جائے

متعلقہ عنوان :